جنگ نیوز
کے این او
سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ 3 جون کو اپنی گپکار رہائش گاہ پر نیشنل کانفرنس اور حکومت کی حمایت کرنے والے آزاد اراکین اسمبلی کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورننس، عوامی فلاح سے متعلق امور اور وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ حمایت یافتہ چار آزاد اراکین اسمبلی کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب بعض اراکین اسمبلی نے ایک وزیر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی تقسیم میں مبینہ جانبداری کے حوالے سے شکایات وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھی ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ بعض حلقوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ وزیر کے حلقے کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے اجلاس کے ایجنڈے اور الزامات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔


