جنگ نیوز
وزیر اعظم نریندر مودی نے UAE کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد آبنائے ہرمز میں محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری آمد و رفت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی استحکام، عالمی توانائی اور غذائی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے۔ وزیر اعظم نے UAE پر حالیہ حملوں کی سخت مذمت بھی کی۔
دونوں ممالک کے درمیان توانائی، دفاع، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی شعبوں میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ ان معاہدوں میں بھارت کے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر میں UAE کی شمولیت، طویل مدتی LPG سپلائی، دفاعی شراکت داری، بحری سلامتی، سائبر دفاع اور معلومات کے تبادلے شامل ہیں۔ UAE کی جانب سے بھارت میں 5 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا گیا۔
بھارت اور UAE نے ودینار میں شپ ریپئر کلسٹر، بحری شعبے میں ہنر مندی کے فروغ اور 8 ایکزافلاپ سپر کمپیوٹنگ کلسٹر کے قیام سے متعلق معاہدے بھی کیے۔ اس موقع پر شیخ محمد بن زاید نے وزیر اعظم مودی کو Cerebras چپ پیش کی، جو بھارت کے AI مشن کو تقویت دے گی۔
دونوں رہنماؤں نے MAITRI ورچوئل تجارتی راہداری کے آغاز کا خیر مقدم کیا، جس سے تجارتی نقل و حمل کو مزید آسان بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم مودی نے صدر النہیان کو جلد بھارت کے دورے کی دعوت بھی دی۔
UAE، وزیر اعظم مودی کے پانچ ملکی دورے کا پہلا مرحلہ تھا، جس کے بعد وہ نیدرلینڈ روانہ ہوگئے۔


