سید حامد بخاری جموں و کشمیر و لداخ کے رجسٹرار آف کمپنیز مقرر

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر: انڈین کارپوریٹ لا سروس کے افسر سید حامد بخاری کو جموں و کشمیر اور لداخ کے لیے رجسٹرار آف کمپنیز (ROC) مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 2016 کے یو پی ایس سی امتحان کے ذریعے منتخب ہوئے تھے اور گزشتہ آٹھ برسوں سے زائد عرصے سے حکومت ہند میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے بخاری نے اسلامی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (IUST) اونتی پورہ سے مینجمنٹ میں گریجویشن کیا، نیشنل لا اسکول یونیورسٹی بنگلور سے بزنس اینڈ الائیڈ لاز میں پوسٹ گریجویشن جبکہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی سے سیاست اور بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کیا۔

اپنی خدمات کے دوران وہ سری نگر اور نئی دہلی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ بطور ڈپٹی رجسٹرار آف کمپنیز سری نگر انہوں نے 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد وزارتِ کارپوریٹ امور کے فیلڈ آفس کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وہ جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ کے ساتھ بطور ڈپٹی آفیشل لیکویڈیٹر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت وہ وزارت کے ناردرن ڈائریکٹوریٹ میں کارپوریٹ فراڈ کی تحقیقات، انسپیکشن، ڈی آئی این کی جانچ اور کارپوریٹ گورننس سے متعلق امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ وزیر اعظم انٹرن شپ اسکیم کے نفاذ کے لیے شمالی ہند کے نوڈل افسر بھی رہے اور قومی تقریبات کے موقع پر سرکاری مہمانوں کی میزبانی کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

DYSS بڈگام کے زیر اہتمام ’’فٹ انڈیا رن‘‘، ہزاروں طلبہ کی پُرجوش شرکت

  جنگ نیوز ڈیسک بڈگام: محکمہ DYSS بڈگام نے ’’فٹ انڈیا...

محکمہ آیوش پلوامہ نے کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ ارشد ماگرے کی حوصلہ افزائی کی

جنگ نیوز ڈیسک  پلوامہ/تنہا ایاز /محکمہ آیوش پلوامہ کی جانب...

13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی، معاملہ درج

سرینگر جنگ پولیس نے پوکسو (POCSO) ایکٹ کے تحت تحقیقات...