جموں کشمیر بینک نےامرناتھ یاترا 2026 کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

جنگ نیوز

سری نگر، 15 اپریل: جے کے بینک نے اپنی روایتی وابستگی کو برقرار رکھتے ہوئے شری امرناتھ جی یاترا 2026 کے لیے ملک بھر میں رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جسے پہلے ہی دن زبردست عوامی ردعمل ملا۔ یاترا 3 جولائی سے شروع ہو کر 28 اگست تک جاری رہے گی۔بینک کی نامزد 110 شاخوں میں دن بھر زائرین کا ہجوم دیکھا گیا اور تقریباً 6000 یاتریوں نے پہلے ہی دن اپنی رجسٹریشن مکمل کی۔

یہ عمل شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کی ہدایات کے مطابق “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر جاری ہے۔اس موقع پر ایم ڈی و سی ای او امیتاوہ چٹرجی نے کہا کہ بینک ہمیشہ یاتریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم رہا ہے اور رجسٹریشن سے لے کر یاترا کے دوران بینکاری خدمات تک ہر مرحلے پر آسانی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاخوں میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جبکہ عملے کو پیشگی تربیت دی گئی ہے تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔رجسٹریشن کے لیے آدھار پر مبنی بایومیٹرک ای-کے وائی سی کے ذریعے تصدیق کی جا رہی ہے اور یاترا پرمٹ شرائن بورڈ کے آن لائن پورٹل سے جاری کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ یاتریوں کے لیے مستند طبی اداروں سے جاری کردہ لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

DYSS بڈگام کے زیر اہتمام ’’فٹ انڈیا رن‘‘، ہزاروں طلبہ کی پُرجوش شرکت

  جنگ نیوز ڈیسک بڈگام: محکمہ DYSS بڈگام نے ’’فٹ انڈیا...

محکمہ آیوش پلوامہ نے کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ ارشد ماگرے کی حوصلہ افزائی کی

جنگ نیوز ڈیسک  پلوامہ/تنہا ایاز /محکمہ آیوش پلوامہ کی جانب...

13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی، معاملہ درج

سرینگر جنگ پولیس نے پوکسو (POCSO) ایکٹ کے تحت تحقیقات...