ماہِ رمضاں ! الوداع

ماہِ رمضاں ! الوداع
ٙمحمد مصطفےٰ غزالی
جا رہا ہے ماہِ رمضاں ہم سبھی کو چھوڑ کر
سال بھر کے واسطے رخ مومنوں سے موڑ کر
دور رہنا ہے بہت مشکل ترین اِس ماہ سے
لگ رہا ہے رو پڑیں گے اہلِ دیں سر پھوڑ کر
کس قدر سب پر گراں ہے الوداع کہنا تجھے
رو رہے ہیں سارے صائم چادرِ غم اوڑھ کر
نیکیوں کا تخم جو بویا زمینِ قلب میں
بعد تیرے رکھ نہ دیں ہم کشتِ خوباں کوڑ کر
کیا خبر اگلے برس ہم مل سکیں گے یا نہیں
جلد اتنی جا نہ ہم کو چھوڑ کر ، دل توڑ کر
چھوڑ کر تنہا ہمیں ماہِ مقدس تب چلا
چل پڑے جب راہِ حق پر ہم برائی چھوڑ کر
ہے بہت تیری ضرورت نیکیوں کے واسطے
رک ذرا ماہِ مکرم وقت کا رخ موڑ کر
چل پڑا ہے اہلِ ایماں کو یہی دے کر پیام
مومنو ! رہنا نہیں مذہب سے ناتا توڑ کر
صائمو ! غافل نہیں ہونا خدا کے حکم سے
ہر عمل رکھنا نبیؐ کی سنتوں سے جوڑ کر
کیوں نہ آنکھوں سے رواں اشکِ فراقِ صوم ہو
ماہِ رمضاں جا رہا ہے دل ہمارا توڑ کر
ہے غزالی کو بہت امید رب کی ذات سے
اس لئے رکھتا ہے اُس کے در سے رشتہ جوڑ کر

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

گزشتہ مضمون
اگلا مضمون

تازہ ترین خبریں

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

بارہمولہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دو افراد گرفتار

جنگ نیوز بارہمولہ/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس...