BJPنے کیا ایک بار پھرالگ جموں ریاست کے امکان کومسترد

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/ بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری تنظیم اشوک کول نے الگ جموں ریاست کی کسی بھی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، کسی تقسیم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گاندربل میں وکست بھارت ضمانت برائے روزگار پروگرام سے متعلق اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں خامیوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب اس کی ترجیحات ازسرنو طے کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق پروگرام میں پانی کے تحفظ، دیہی انفراسٹرکچر، دیہی روزگار اور قدرتی آفات کے دوران امداد پر توجہ دی جائے گی۔
اشوک کول نے جموں و کشمیر سے باہر تاجروں کو نشانہ بنانے کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو بھارت میں کہیں بھی رہنے اور کاروبار کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ اور پارٹی قیادت سے بھی بات کی گئی ہے اور تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

غزل: اسلم ٹیٹاگڑھی

    اسلم ٹیٹاگڑھی غم کے ہنگام سے خود پریشاں ہوں میں...

غزل: ساحلؔ عرفان شفیع

    ساحلؔ عرفان شفیع گلاس باغ کھاگ بڈگام وحشت بھری یاد آئی...

نظم:وہ لڑ کی

      انس مسرورانصاری وہ لڑکی جوکل تک جواں تھی بہت خوبصورت بہت شادماں...

طارق منور کا ناول "یتیم آنسو” : ایک مطالعہ

    الطاف جمیل شاہ سوپور ، کشمیر ​ادب کا حقیقی اور...

افسانہ : قید آرزو

      شگفتہ پروین رات کے دو بج رہے تھے۔ کمرے میں...