جنگ نیوز ڈیسک
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز عالمی ترقی کے پیمانوں پر دوبارہ غور کی اپیل کی اور جی ٹوئنٹی لیڈرز میٹنگ میں شمولیتی اور پائیدار ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی روایتی علمی ذخیرہ اور جی ٹوئنٹی ہیلتھ کیئر رسپانس ٹیم کی تجویز پیش کی۔مودی نے منشیات اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کے خلاف اقدام کی بھی وکالت کی، خاص طور پر فینٹینیل جیسے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یکجا انسانیت ہمیں راستہ دکھاتی ہے۔ آئیے منشیات پر مبنی اس تباہ کن دہشت گرد معیشت کو کمزور کریں۔‘‘
جنوبی افریقہ کا امریکہ کو G20صدارت دینے سے انکار
جنوبی افریقہ نے واضح کیا ہے کہ وہ G20 کی صدارت ایسے امریکی نمائندے کو نہیں سونپے گا جس کا عہدہ اس موقع کے شایان شان نہ ہو، کیونکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کے آخر میں جوہانسبرگ میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
وزیر خارجہ رونالڈ لامولا نے کہا کہ امریکا کو مناسب سطح کا نمائندہ بھیجنا ہوگا اور اگر واشنگٹن سینئر نمائندہ نہیں بھیجتا تو صدارت کی منتقلی بعد میں حکومتوں کے متعلقہ دفاتر میں ہم منصب حکام کے درمیان عمل میں لائی جا سکتی ہے۔


