وزیر اعظم کا اردن کے شہر عمان پہنچنے پر شاندار استقبال

جنگ نیوز ڈیسک

وزیرِ اعظم نریندر مودی اردون کے شہرعمان پہنچ گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے ایک خصوصی اقدام کے تحت عمان کے ہوائی اڈے پر ان کی آمد کے موقع پر اردن کے وزیرِ اعظم عزت مآب ڈاکٹر جعفر حسن نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور ان کا باضابطہ خیرمقدم کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے الحسینیہ پیلس میں ملاقات کی جہاں انہیں پرتپاک استقبال اور سرکاری اعزاز دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور وفود کی سطح پر بات چیت کی اور بھارت اور اردن کے تاریخی و دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف تعاون، تجارت، دفاع، توانائی، زراعت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، صحت، سیاحت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ وزیر اعظم نے آئندہ پانچ برسوں میں دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کی تجویز پیش کی جبکہ شاہ عبداللہ نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر ثقافت، قابل تجدید توانائی، آبی انتظام، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور پیٹرا و ایلورا کے درمیان اشتراک سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق ہوا۔ وزیر اعظم نے شاہ عبداللہ کو بھارت کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
یہ دورہ ان کے تین ملکی دورے (اردن، ایتھوپیا اورعمان) کا پہلا مرحلہ ہے۔ اردن کا یہ مکمل دو طرفہ سرکاری دورہ 37 برس کے وقفے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75سال پورے ہونےکے موقع پر ہو رہا ہے ۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

مہاراشٹر کے سولاپور میں مسافروں سے بھری گاڑی کنویں میں جا گری، 14 عقیدت مندوں کی موت

سولاپور (مہاراشٹر): سولاپور ضلع کے مالشیرس تعلقہ میں اتوار کو...

موسم کے متعلق جانکاری

14 جون۔  چند حصوں میں دیر سے دوپہر/شام تک...

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ہریانہ کے تین افراد ہلاک

سرینگر۔ جموں کے نگروٹا علاقے میں اتوار کی اولین ساعتوں...

مجبور مسکراہٹ

ماجد مجید کشمیر یونیورسٹی حسد ایک ایسی بیماری ہے کہ جب...

استاد کا پیشہ ایک قومی ذمہ داری ہے

محمد شبیر کھٹانہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی...