مس یونیورس 2025: فاطمہ بوش نے اعزاز اپنے نام کر لیا

جنگ نیوز ڈیسک

مس میکسیکو فاطمہ بوش کو مس یونیورس 2025 کا نیا تاج پہنایا گیا۔ یہ مقابلہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ کے صوبے نونتھابوری میں منعقد ہوا، جو بینکاک کے قریب واقع ہے۔
پچیس برس کی فاطمہ بوش نے اس جیت کا جشن اسٹیج پر منایا، جہاں ناظرین نے ایک ایسے سیزن کے اختتام کا مشاہدہ کیا جو حالیہ برسوں کے سب سے ہنگامہ خیز ایڈیشنز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ میکسیکو کی فاطمہ بوش مس یونیورس قرار پائیں، جبکہ تھائی لینڈ کی نمائندہ رنر اپ رہیں۔
اس سال کی مس یونیورس کی تقریب تھائی لینڈ میں منعقد ہوئی اور اعلان کیا گیا کہ اگلے سال کی میزبانی پورٹو ریکو کرے گا۔
ابتدا ہی سے اس پروگرام کو کئی بڑے مسائل کا سامنا رہا۔ پہلے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ایک امیدوار کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں ہوا اور اس کی ذہانت پر سوالات اٹھائے گئے، جس سے متعدد شرکا ناراض ہوئے اور کچھ نے احتجاجاً واک آؤٹ بھی کیا۔
تناؤ میں اضافہ ہوتا گیا اور اختتام تک پہنچتے پہنچتے میزبان جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور اسٹیج پر رو پڑی، جس سے پورا معاملہ مزید ڈرامائی انداز میں سامنے آگیا۔
بوش کی جیت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب ہفتوں سے مقابلہ تنازعات کی زد میں تھا۔ نومبر کے آغاز میں وہ ایک سرکاری تقریب سے اس وقت واک آؤٹ کر گئی تھیں جب ایک تھائی افسر نے انہیں درجنوں امیدواروں کے سامنے سرِعام ڈانٹا۔ رپورٹس کے مطابق اس افسر نے یہ بھی خبردار کیا کہ جو امیدوار بوش کی حمایت کریں گی وہ نااہلی کا سامنا کر سکتی ہیں۔ یہ لمحہ تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوا اور دنیا بھر میں پیجینٹ کے چاہنے والوں کو تقسیم کر دیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسکمز میڈیکل کالج بمنہ میں ہفتۂ بیداریٔ نگرانی کا اہتمام

اقبال بیگ سری نگر/ جنگ نیوز/شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف...

صوفی بزرگ حضرت احمد صاحب بٹواریؒ کا عرس احمد نگر سرینگر میں منایا گیا

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر /صوفی میڈیا سروسز/وادیِ کشمیر کے معروف...

امیت شاہ کیNCDC کو آئندہ 25 برس کا منصوبۂ عمل تیار کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز نئی دہلی/مرکزی وزیر داخلہ و وزیرِ تعاون امیت...

’ ہنسی کے رنگ، سنگیت کے سنگ‘ :DIPRکے کلچرل یونٹ نے سری نگر میں پروگرام کا انعقادکیا

جنگ  نیوز  سری نگر/محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی...

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے لئے 9 وکلا کی سفارش

جنگ نیوز نئی دہلی// سپریم کورٹ کالجیم نے 29 اکتوبر...