نوگام پولیس اسٹیشن میں حادثاتی دھماکے میں مہلوکین کی تعداد 9 تک جا پہنچی، 32 زخمی

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر/جیساکہ گزشتہ روز کے سری نگر جنگ کے شمارے میں یہ خبر شائع ہوئی کہ سرینگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں جمعہ کی شام شدید دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ مزید تفصیلات جب سامنے آئیں تو معلوم ہوا کہ مہلوکین کی تعداد 9 تک جا پہنچی ہے۔ جاں بحق افراد میں ایک نائب تحصیلدار، اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (SIA) کا افسر اور ایک درزی بھی شامل ہے۔
دھماکہ اُس وقت ہوا جب گزشتہ ہفتے ہریانہ کے فریدآباد میں ایک مبینہ ڈاکٹروں کے دہشت گرد ماڈیول سے ضبط کیا گیا بارودی مواد پولیس اسٹیشن میں حادثاتی طور پر پھٹ گیا۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کے 300 سے 500 میٹر دور رہائشی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا، جبکہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زخمیوں کو 92 بیس اسپتال، ایس ایم ایچ ایس اور ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے سے 50 سے زائد گھروں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس اسٹیشن مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ اطراف کی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں گاڑیوں اور دیگر اشیاء کے جلے ہوئے ملبے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ رات ایک حادثاتی دھماکے میں جان بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں ، ریونیو افسران اور ایک شہری کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ۔

وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے زاویے کو مسترد کیا

وزارتِ داخلہ (MHA) نے سنیچر کو کہا کہ سرینگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والا دھماکہ ایک حادثہ تھا، جو اُس بارودی مواد کو سنبھالتے وقت پیش آیا جو “وائٹ کالر ٹیرر ماڈیول” کی تفتیش کے دوران ضبط کیا گیا تھا۔
وزارتِ داخلہ کی جموں و کشمیر ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری پراشانت لوکھنڈے نے کہا:
“کل، 14 نومبر کو رات20:11 بجے، ایک بدقسمت حادثاتی واقعے کے دوران نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ایک بڑا دھماکہ ہوا۔”
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار ایف آئی آر 162/2025 سے متعلق شواہد پر کارروائی کر رہے تھے، جس میں نوگام پولیس نے ایک دہشت گرد ماڈیول کو بے نقاب کیا تھا اور بھاری مقدار میں بارودی مواد اور کیمیکلز برآمد کیے تھے۔

بروقت اور زمینی حقائق پر مبنی صحافت کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہوئےروزنامہ سرینگر جنگ ایک بار پھر جموں و کشمیر کا وہ واحد اخبارات ثابت ہوا جس نے نوگام دھماکے کی خبر اپنی 15 نومبر 2025 کی پرنٹ ایڈیشن میں شائع کر کے صحافتی برتری برقرار رکھی۔اس سے قبل بھی 7 مئی 2025 کے ایڈیشن میں آپریشن سندور کی بروقت اور درست رپورٹنگ نے ہماری حقیقی وقت میں خبر پہنچانے کی غیر معمولی صلاحیت کو ثابت کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

پہلگام کے آرو کے قریب سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک، چھ زخمی

سری نگر، 17 جون پہلگام کے قریب ارو وادی روڈ...

تالاب میں نہاتے ہوئے نوجوان کی ہوی موت

کپواڑہ، 17جون شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہائیہامہ کے...

زمینی تنازعہ میں بھائی نے کر دیا بھائی کا قتل

ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کی پنچایت...

سچائی مکالمے سے نہیں ڈرتی

ام ماریہ حق آج دنیا مذہب، ثقافت، زبان اور نظریات...

پنڈت نہرو کے انڈیا سے مودی جی کے بھارت تک کا سفر

ہردیپ سنگھ پوری مرکزی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی گیس وزیرِاعظم نریندر مودی...