حمد باری تعالیٰ

شوکت محمود شوکت
ترا ذکر دل کا سکون ہے ، ترا نام دل کی حیات ہے
تری حمد ورد زباں رہے ، کہ یہی تو قند و نبات ہے
مجھے ماسوا ترے عشق کے ، کسی شے کی کچھ بھی خبر نہیں
ترے عشق ہی سے بقا مری ، ترے عشق ہی سے ثبات ہے
مجھے نار و نور سے کیا غرض ، کسی کوہ طور سے کیا غرض
ترے جلوے میرے ہیں چار سو ، مرے رو برو تری ذات ہے
مرے مولا تو ہے کریم بھی ، مرے مولا تو ہے رحیم بھی
مجھے خوف دنیا و حشر کیوں ، میرے سر پہ تیرا جو ہات ہے
یہ عبادتیں یہ ریاضتیں ، تری بارگہ میں قبول ہوں
مری آرزو ہے فقط یہی ، مرے دل کی ایک ہی بات ہے
ززز

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

شیخ افلاق حسین سیمانی وہ بات اب تجھ میں باقی...

شاعری

جاوید قسیم شعر گوئی کی ہی پہچان سے سب جانتے...

دہلیز

راشیدہ یاسمین سارہ جب ہنستی تھی تو یوں محسوس ہوتا...

لال چوک میں ماحول دوست باغ قائم

جنگ  نیوز محکمہ فلوریکلچر کشمیر نے سوچھ بھارت مشن کے...

ممتا کی ’تنہا‘ ہونے کی تیاری؟

  (حافظ)افتخاراحمدقادری بھارتی سیاست میں گزشتہ چند برسوں کے دوران...