خراب موسم کے باعث امرناتھ یاترا قبل از وقت اختتام پذیر

جنگ نیوز ڈیسک

پہلگام //شدید بارشوں اور یاترا راستوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث امرناتھ یاترا 2025 کو مقررہ مدت سے 10 دن قبل ختم کر دیا گیا۔ اس سال یاترا صرف 28 دن جاری رہ سکی، جو پہلے 38 دن کے لیے طے تھی۔ حکام کے مطابق 2 اگست کو بھی 6497 یاتریوں نے مقدس گپھا میں درشن کیا، جس میں خواتین، بچے، سادھو اور سیکورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔ اس طرح کل یاتریوں کی تعداد 414311 تک پہنچ گئی۔
ضلع کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری نے کہا کہ مسلسل بارشوں کے باعث بال تل اور پہلگام راستے ناقابلِ سفر ہو گئے ہیں، اور 3 اگست سے یاترا کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یاترا کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور تمام راستوں کو نو فلائنگ زون قرار دیا گیا تھا۔
لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لاکھوں یاتریوں نے امرناتھ درشن کیا، اور اسے ملک کی روحانی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔
ادھر پوونچھ میں بابا بدھا امرناتھ یاترا کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ہر سال ہزاروں عقیدت مند قدرتی شیو لنگ کے درشن کے لیے راجپورہ منڈی میں قائم مندر کا رخ کرتے ہیں۔ یہاں بدھا امرناتھ میلہ بھی منعقد ہوتا ہے، جس میں ملک بھر سے یاتری شرکت کرتے ہیں۔
حالیہ شدید بارشوں اور شری اَمرناتھ جی یاترا کے راستے پر بال تل اور پہلگام دونوں راستوں پر ٹریک کی مرمت کی ضرورت کے پیش نظریاترا کی آواجاہی دونوں راستوں سے معطل کر دی گئی ہے۔
صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بیدھوری نے کہا،’’حالیہ شدید بارشوں کے باعث بال تل اور پہلگام راستوں پر ضروری مرمت اورمینی ٹیننس کے اہم کاموں کی ضرورت ہے ۔مشاہدے میں آیا ہے کہ پٹریوں پر لوگوں اور مشینری کی مستقل تعیناتی کی وجہ سے کل سے یاترا کو بحال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ لہٰذا، تین اگست سے دونوں راستوں سے یاترا معطل رہے گی۔‘‘
اِس برس اَب تک 4.10 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے شری امرناتھ جی کی پوتر گپھا میں درشن کئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

بارہمولہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دو افراد گرفتار

جنگ نیوز بارہمولہ/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس...