چنار کتاب میلہ: دوسرے دن بڑی تعداد میں شائقینِ کتب اور طلبہ و طالبات کی شرکت

جنگ نیوز ڈیسک
خسرو فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ’مذہب،ثقافت اورجدیدیت ‘کے عنوان سے مذاکرہ

سرینگر/ دہلی: چنار بک فیسٹیول نہایت کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اور شائقین کتب میلے میں آکر اپنی پسندیدہ کتابیں خرید رہے ہیں۔آج فیسٹیول کے دوسرے دن خسرو فاؤنڈیشن نئی دہلی کے زیراہتمام ایک مذاکرہ بعنوان ’مذہب،ثقافت اورجدیدیت‘ منعقد ہوا۔ مذاکرے میں پروفیسرجاوید احمد ڈار (شعبہ پولیٹیکل سائنس،کشمیر یونیورسٹی) نے مذہب ،ثقافت اورجدیدیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جدیدیت کو اپنانے کا مطلب اپنی مذہبی یا ثقافتی اقدار سے دستبرداری نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے اصل چیلنج یہ ہے کہ ہم ان اقدار کو جدید تقاضوں سے کیسے ہم آہنگ کرسکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ ہمیں جدیدیت کو سمجھنے کے لیے مغربی کلچر کے حدود سے باہر نکل کر سوچنا ہوگا کیونکہ حقیقی ماڈرنزم صرف سطحی تبدیلیوں سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے فکری و عملی سطح پر گہری تبدیلیاں درکار ہوتی ہیں۔ڈاکٹر پشکر مشرا(ڈائرکٹر رضالائبریری،رام پور) نے مذہبی اورثقافتی اقدار کو عصری تناظرمیں سمجھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جدید دور میں ہمیں اپنی روایات و اقدار کا ازسر نو جائزہ لینا چاہیے تاکہ ہم ایک ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دے سکیں اور اس ترقی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی شمولیت اوران کی بااختیاری کوبھی یقینی بنانا ضروری ہے۔ نظامت کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمن (کنوینر خسرو فائونڈیشن)نے موضوع کا تعارف پیش کیا اورموجودہ دور میں اس کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔اس پروگرام میں دو کتابوں’تلواروں کے سائے میں‘(مصنف، ایم جے اکبر، مترجم جلیس اختر نصیری) اور ’اسلام، آمریت اور پسماندگی‘(مصنف، احمد کورو،مترجم سبزار احمد) کا اجرابھی عمل میں آیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

حکومت نے سپریم کورٹ میں TET پر نظرثانی کی درخواست دائر کی، 

سرینگر  06 جون: جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ...

پی- ڈی- پی صدر نے ایمس اونتی پورہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا،

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...

جموں میں ملک کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا افتتاح

جنگ نیوز مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی...