محبوبہ مفتی راج بھون میں :پنڈتوں اور امرناتھ یاترا پرلیفٹیننٹ گورنر کیساتھ بات کی

جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر/ سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر اور صدر جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی محبوبہ مفتی نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔
اِس موقعہ پر محبوبہ مفتی نے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیاجن میں شری اَمرناتھ جی یاترا کے پُرامن اور اَحسن اِنعقاد کے ساتھ ساتھ کشمیری پنڈت کمیونٹی کی وادی میں باعزت واپسی اور باز آباد کاری کے معاملات  شامل تھے۔
قابل ذکر ہے یہ پہلی بار تھا جب پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد راج بھون گئی۔

PDPدوبارہ BJPکیساتھ اتحاد کے فراق میں؟
جنگ نیوز ڈیسک
نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان اورMLAزڈی بل تنویر صادق نے پیر کے روز سوال اٹھایا کہ کیا پی ڈی پی ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ محبوبہ مفتی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی، لیکن انہیں بتانا چاہیے کہ کیا گزشتہ پانچ برسوں تک ایل جی کے دروازے بند تھے؟

تنویر صادق نے کہا کہ اچانک سیاسی جماعتوں کا لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل اپنی پارٹی نے ایل جی سے ملاقات کی اور آج پی ڈی پی راج بھون پہنچ گئی۔ کیا خفیہ مذاکرات چل رہے ہیں؟ کیا پی ڈی پی دوبارہ بی جے پی کے ساتھ ملنے والی ہے؟
انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے کشمیری پنڈتوں کی بھلائی کے لیے اپنے دور میں وہ اقدامات کیوں نہیں کیے جو اب نظر آ رہے ہیں؟ کشمیری پنڈتوں کے لیے جو کچھ بھی کیا گیا، وہ صرف عمر عبداللہ کے دورِ حکومت میں آگے بڑھایا گیا۔ ہم کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے پُرعزم ہیں اور ریاستی درجہ کی جلد بحالی کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے منتظر ہیں۔
یاد رہے کہ محبوبہ مفتی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں کئی مطالبات پر مبنی ایک خط پیش کیا۔
اس موقع پر تنویر صادق نے مزید کہا کہ عمر عبداللہ کی جانب سے سیاحت کے شعبے کے نقصانات کے تخمینے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں اور متاثرہ سیاحتی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے مرکز سے پیکج کے حصول کی کوششیں کی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

15 سالہ لڑکا دریائے توی میں ڈوب کر لقمہ اجل

سری نگر جموں میں ہفتہ کے روز ایک 15 سالہ...

حکومت نے سپریم کورٹ میں TET پر نظرثانی کی درخواست دائر کی، 

سرینگر  06 جون: جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ...

پی- ڈی- پی صدر نے ایمس اونتی پورہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا،

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...