راہول گاندھی اور جاوید رانا نے پونچھ میں گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

جنگ نیوز ڈیسک
لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے رہنما راہول گاندھی اور جموں و کشمیر یو ٹی کے جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید احمد رانا نے آج پونچھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حال ہی میں سرحد پار سے گولہ باری میں متاثرہ کنبوں کے ساتھ ملاقات کی ۔
انہوں نے گولہ باری میں تباہ ہوئے گھروں کا بھی دورہ کیا اور نقصان کا جائیزہ لیا ۔
انہوں نے گولہ باری سے متاثرین کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ۔ انہوں نے گوردوارہ سنگھ سبھا ، جامع ضیاء العلوم ، سناتن دھرم سبھا اور کرسچن ہائی اسکول کا بھی دورہ کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے معاشرے کے متنوع حصوں سے ملاقات کی اور گھروں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے اداروں کو پہنچے نقصان کا جائیزہ لیا ۔
پونچھ میں سرحد پار سے گولہ باری کی وجہ سے بے گناہ شہری بھی ہلاک ہو گئے تھے ۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر رانا نے کہا کہ مقامی لوگوں کو بے حد تکلیف اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ہماری حکومت ان تمام گھرانوں تک پہنچنے کیلئے پرعزم ہے جنہیں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ہم ان کے گھروں کی تعمیر نو میں مدد کیلئے راحت فراہم کرنے کے پابند ہیں ۔
حکومت نے پاکستانی گولہ باری میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ کیلئے 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا ہے ۔
دونوں رہنماؤں نے گولہ باری سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...