قومی اتحاد کا عزم: لیفٹیننٹ گورنر کی مذہبی و سماجی رہنماؤں سے اہم ملاقات

جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر، 10 مئی
: لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر شری منوج سنہا نے آج راج بھون میں کمیونٹی اور مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے ارکان اور صنعت و تجارت کی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور دشمن کی جانب سے مذہبی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر عوام میں دراڑ ڈالنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

ایل جی سنہا نے کہا، "جموں و کشمیر محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں، بلکہ سماجی یکجہتی، امن اور بھائی چارے کا روشن مرکز ہے۔ دشمن نے ہمارے مقدس مقامات کو نشانہ بنا کر نفاق پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہمیں مذہبی اور فرقہ وارانہ تقسیم سے بلند ہوکر ایک ناقابل تسخیر قوت بننا ہوگا تاکہ دشمن کی ان کوششوں کو مکمل طور پر ناکام بنایا جا سکے۔”

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ سماجی ہم آہنگی کا تحفظ اور بہادر سپاہیوں کا حوصلہ بلند رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا، "ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنے بے گناہ شہریوں کے قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ ہماری افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، اور قوم کا اتحاد ہمارے سپاہیوں کے لیے ایک مضبوط ڈھال ہوگا۔”

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ہند، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کے لیے پرعزم ہے۔ "آپریشن سندور” کے ذریعے پہلگام میں بے گناہوں کے قتل کا بدلہ لیا گیا ہے، جس میں نو دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا اتحاد و تحفظ پر زور
ملاقات میں وزیر اعلیٰ شری عمر عبداللہ نے حکومت کی طرف سے عوام کے تحفظ اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا، "ہم دشمن کو اپنے درمیان دراڑ ڈالنے نہیں دیں گے۔”

وزیر اعلیٰ نے شہریوں سے کسی بھی بلیک مارکیٹنگ کی اطلاع دینے کی اپیل کی اور ضروری اشیاء کی بلارکاوٹ فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

مذہبی و سماجی رہنماؤں کی یکجہتی کی اپیل
مختلف مذہبی اور سماجی رہنماؤں نے بھی یکجہتی کا پیغام دیا۔ مولوی ریاض الحق، امام و خطیب آستانہ شریف حضرت بل نے کہا کہ یہ مشکل وقت اتحاد، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ س. پرمجیت سنگھ، صدر گردوارہ پر بندھک کمیٹی بارہمولہ نے پاکستان کی جانب سے گردوارہ صاحب کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے بین الاقوامی سطح پر معاملہ اٹھانے کی اپیل کی۔

سوشل اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں، جیسے جاوید احمد ٹینگا (صدر، کے سی سی آئی) اور شاہد کاملی (صدر، ایف سی آئی کے) نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے اختتام پر پہلگام دہشت گرد حملے اور پاکستانی شیلنگ کے شہداء کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ملاقات میں وزراء محترمہ سکینہ ایتو، جاوید احمد ڈار، چیف سیکریٹری شری اٹل ڈولو، ڈی جی پی نلین پربھات، ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

حکومت نے سپریم کورٹ میں TET پر نظرثانی کی درخواست دائر کی، 

سرینگر  06 جون: جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ...

پی- ڈی- پی صدر نے ایمس اونتی پورہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا،

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...

جموں میں ملک کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا افتتاح

جنگ نیوز مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی...