سات جھریاں

ڈاکٹر محمد اقبال خان
ہندوارہ، کشمیر

مقامی کھیل کے میدان میں ننھے منے بچے کھیل کود میں مصروف تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان قریب ہی بیٹھا پریشان دکھائی دے رہا تھا۔ نہ کسی نے اسے کھیل میں شامل ہونے کی دعوت دی اور نہ ہی کسی نے اس سے گفتگو کرنے کی زحمت اُٹھائی، کیونکہ سب جانتے تھے کہ یہ نوجوان ہر روز شام چار بجے اس میدان کے ایک الگ تھلگ کونے میں ماتھے پر ہاتھ رکھے بچوں کی کھیل کود کی سرگرمیاں دیکھتا رہتا ہے اور پھر شام ڈھلے مایوس قدموں کے ساتھ گھر لوٹ جاتا ہے۔
ایک دن گاؤں کی سب سے عمر رسیدہ خاتون کی نظر اس نوجوان پر پڑی۔ وہ آگے بڑھی اور نوجوان سے اس کا حال چال پوچھا۔ ساتھ ہی اس کی پریشانی کا سبب جاننے کی کوشش بھی کی۔
نوجوان نے اپنی انگلیوں کے پوروں پر بے روزگاری اور بے چین زندگی کا درد سنانا شروع کیا اور کہا:’’صرف عورتوں ہی کی زندگی خوشحال ہوتی ہے۔‘‘
بوڑھی عورت نے جواب دیا:’’ بیٹا ! تمہیں کیا معلوم ہم عورتوں کی زندگی کتنی اجیرن ہوتی ہے۔ ہمیں تواسی دنیا میں جہنم کی جھلکیاں دیکھنے کو ملتی ہیں ۔ پیدائش سے لے کر قبر کی لحد میں اُترنے تک ایک عورت کی زندگی کسی قیامت سے کم نہیں ہوتی۔‘‘
نوجوان نے حیرت سے پوچھا: ’’ وہ کیسے؟‘‘
بوڑھی عورت بولی ـ: دیکھو بیٹے!میرے چہرے پر جو جھریاں تم دیکھ رہے ہو، یہ یونہی نہیں پڑی ہیں ۔ ان کے پیچھے زندگی کے مشکل ترین مراحل کی داستانیں پوشیدہ ہیں ۔‘‘
نوجوان نے جواب دیا:’’ اچھا ،اچھا!یہ دو تین جھریاں جو آپ کے ماتھے پر بڑھاپے کی وجہ سے نظر آرہی ہیں؟‘‘
بوڑھی عورت نے کہا: ’’ نہیں بیٹے!یہ پوری ساتھ جھریاں ہیں،کیونکہ ہر عورت کو اپنی زندگی میں کم از کم ساتھ بڑی آزمائشوں اور مصیبتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ میری ان سات جھریوں کے پیچھے بھی سات الگ الگ درد بھری کہانیاں ہیں ۔‘‘
نوجوان نے حیرت سے کہا: ــ’’براہِ کرم مجھے بھی ان سات جھریوں کی سات کہانیاں سنائیے۔‘‘
بوڑھی عورت نے کہنا شروع کیا:
پہلی جھری اس وقت کی ہے جب میں پیدا ہوئی تھی۔ گھر والوں نے لڑکی کی پیدائش کی خبر سنتے ہی افسوس کا اظہار کیا۔مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے مجھے چھپانے کی کوشش کی گئی اور میری پیدائش پر اللہ تعالیٰ سے طرح طرح کی شکایتیں اور فریادیں کی گئیں ۔
دوسری جھری کی کہانی میری پرورش سے تعلق رکھتی ہے۔ میری پرورش ایسے ماحول میں ہوئی جیسے میں اپنے ہی والدین کے گھر میں سوتیلی اولاد ہوں۔ میرے بھائیوں نے بڑے ناز ونخرے اور محبت و شفقت کے ساتھ اپنا بچپن گزارا،لیکن میں بچپن کی شفقت اور توجہ سے محروم رہی۔
تیسری جھری اس وقت پڑی جب میں بالغ ہوئی۔ گھر والوں نے مجھے یہ احساس دلانا شروع کیا کہ یہ گھر تمہارا مستقبل ٹھکانہ نہیں ، بلکہ تم تو کسی دوسرے گھر کی امانت ہو۔ لیکن ستم ظریفی دیکھیے کہ شادی کے بعد جیسے ہی میں نے سسرال کے گھر میں قدم رکھا، مجھے محسوس ہوا کہ والدین کے گھر میں ملنے والا سوتیلا پن ہی شاید اس نئی زندگی سے بہتر تھا۔ کیونکہ یہاں بھی کوئی مجھے اپنا کہنے کو تیار نہیں ہے۔ یہاں کے لوگ مجھے ترچھی نگاہوں سے اس طرح دیکھتے ہیں ، جیسے میں کوئی بہت بڑا گناہ کرکے آئی ہوں ــ۔‘‘
چوتھی جھری اس وقت پڑی جب میں نے اپنی تمام خوشیاں ،سکون اور آرام بچوں کی پرورش میں قربان کر دیا ۔ لیکن جب وہ جوان ہوئے تو انہوں نے بھی میرا ساتھ چھوڑ دیا اور اپنی جوانی کی رنگ رلیوں میں مشغول ہوگئے۔
پانچویں جھری کی کہانی کسی قیامت سے کم نہیں ۔ جب بچے بالغ ہوئے تو میں نے سوچا کہ ان کی شادیاں کروا دوں گی تو شاید زندگی میں کچھ راحت اور سکون نصیب ہوگا۔ لیکن ہائے میری بدقسمتی !شادی ہوتے ہی بچوں نے مجھے بوجھ سمجھنا شروع کر دیا اور اپنا الگ راستہ اختیار کر لیا۔
چھٹی جھری اس وقت نمودار ہوئی جب بڑھاپے میں ایک چھوٹے بچے کی طرح بے سہارا ہوگئی۔یہاں تک کہ پانی کا ایک گھونٹ پینے کے لئے بھی دوسروں کی محتاج بن کر رہ گئی۔
یہ باتیں بیان کرتے کرتے بوڑھی عورت کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔
نوجوان نے افسردہ نگاہوں سے اسے دیکھا اور کہا: ماں !رو مت، چپ ہو جاؤ۔‘‘
بوڑھی عورت اچانک چیخ کر بولی : ’’ مجھے ماں مت کہو!مجھے اس لفظ سے نفرت ہے۔‘‘
نوجوان نے درد بھرے لہجے میں کہا: خدا کے واسطے، چپ ہو جاؤ اور مجھے آخری جھری کی کہانی بھی سنا دو۔‘‘
بوڑھی عورت نے جواب دیا: ’’ نہیں بیٹے!اب مجھ میں مزید کچھ کہنے کی ہمت نہیں رہی۔ اس آخری جھری کی کہانی بہت دردناک ہے ۔ بہتر ہے کہ تم خود ہی اسے سمجھنے کی کوشش کرو، کیونکہ تم بھی کسی ماں کے بیٹے ، کسی بہن کے بھائی ، کسی لڑکی کے شوہر اور کسی بیٹی کے باپ ہو سکتے ہو۔‘‘
یہ الفاظ کہتے ہی بوڑھی عورت خاموشی سے وہاں سے اٹھ کر چلی گئی۔
نوجوان نے بعد ازاں اپنی پوری زندگی میں اس بوڑھی عورت کی آخری جھری کی کہانی تلاش کرنے کی کوشش کی ، لیکن اسے کہیں سے بھی اس سوال کا جواب نہ مل سکا۔ یہاں تک کہ وہ وقت گزرتا گیا اور وہ نوجوان خود بھی بڑھاپے کی دہلیز پر پہنچ گیا، مگر اس کے باوجود بھی اسے آج تک اس ساتویں اور آخری جھری کی کہانی کا راز معلوم نہ ہو سکا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...