جموں و کشمیر میں گزشتہ تین ماہ سے قائم نسبتاً پُرسکون فضا کو گزشتہ چھ دنوں کے دوران پیش آنے والے پے در پے پُرتشدد واقعات نے ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ 11 نومبر کو کولگام میںCRPFکی ایک چوکی پر حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ 16 نومبر کو اسی ضلع میں چھ روز تک جاری رہنے والے محاصرے اور تلاشی آپریشن کے بعدملوثین کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا، جس کے بارے میں پولیس کو شبہ تھا کہ وہ چند روز قبل عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوا تھا۔ دوسری جانب جموں کے ضلع کشتواڑ میں جموں و کشمیر پولیس کے دو PSOsکی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں۔ دونوں اہلکار 11 نومبر کو ایک جنگلاتی علاقے سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ تاہم ان کی ہلاکت کے پس منظر اور حالات کے بارے میں پولیس اور فوج کی جانب سے تاحال کوئی واضح تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، جبکہ اس واقعے سے متعلق مختلف اطلاعات بھی گردش کررہی ہیں۔
ان واقعات نے ایک مرتبہ پھر یہ سوال اٹھایا ہے کہ آیا محض سخت حفاظتی اقدامات اور مسلسل کارروائیوں کے ذریعے خطے میں پائیدار امن قائم کیا جاسکتا ہے؟ بلاشبہ دہشت گردی کا خاتمہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور سرحد پار سے ہونے والی دراندازی اور تشدد کے خلاف مؤثر کارروائیاں ناگزیر ہیں، لیکن امن کا تصور صرف دہشت گردانہ واقعات میں کمی یا سڑکوں پر خاموشی تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔
کولگام میں رہائشی علاقوں کے اندر چھ روز تک جاری رہنے والے محاصرے اور تلاشی آپریشن نے بھی عوامی سطح پر کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اس طویل کارروائی کو اجتماعی سزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات عوام میں بیگانگی اور احساسِ محرومی کو جنم دیتے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی دعویٰ کیا کہ کئی دیہات کو مسلسل کئی روز تک پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ حقیقت نظرانداز نہیں کی جاسکتی کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں عام شہریوں کے حقوق، عزتِ نفس اور روزمرہ زندگی کا تحفظ بھی اتنا ہی اہم ہے۔ کسی بھی کارروائی کا مقصد مجرموں اور تشدد میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہونا چاہیے، نہ کہ پورے علاقے کی آبادی کو غیر یقینی، خوف اور پابندیوں کی کیفیت سے دوچار کرنا۔ اجتماعی سزا کا تاثر نہ صرف عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ان عناصر کو بھی تقویت دے سکتا ہے جو نوجوانوں میں مایوسی اور بیگانگی کے جذبات کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی تنسیخ اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کیے جانے کے بعد یہاں کی منتخب حکومت کے اختیارات محدود ہوگئے ہیں۔ پولیس اور امن و قانون کا شعبہ منتخب حکومت کے براہِ راست دائرۂ اختیار میں نہ ہونے کے باعث عمر عبداللہ حکومت بھی کئی اہم معاملات میں بے اختیار دکھائی دیتی ہے۔ ایسے حالات میں عوامی نمائندوں سے جواب دہی کی توقع تو کی جاتی ہے، لیکن انہیں اپنے اختیارات کے استعمال کے لئے مطلوبہ انتظامی گنجائش حاصل نہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سخت حفاظتی پالیسی کے نتیجے میں دہشت گردانہ واقعات اور مقامی نوجوانوں کی عسکریت پسند تنظیموں میں شمولیت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پولیس کے مطابق کشمیر میں مقامی بھرتیوں کی تعداد اب یک ہندسی سطح، یعنی 10 سے بھی کم رہ گئی ہے۔ یہ ایک اہم پیش رفت ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم اس کامیابی کو پائیدار امن کی ضمانت سمجھ لینا درست نہیں ہوگا۔ خوف کے زیرِ اثر قائم ہونے والی خاموشی اور عوامی رضامندی سے جنم لینے والے امن میں بنیادی فرق ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عوامی اعتماد کی بحالی ایک دوسرے کی ضد نہیں بلکہ ایک دوسرے کے لئے ناگزیر ہیں۔ حفاظتی اداروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے مکمل تعاون ملنا چاہیے، لیکن اسی کے ساتھ عام شہریوں کے حقوق اور جمہوری اداروں کے وقار کا تحفظ بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔ کسی بھی علاقے میں دیرپا استحکام اسی وقت ممکن ہے جب وہاں کے عوام خود کو ریاستی نظام کا بااختیار اور قابلِ احترام حصہ محسوس کریں۔ جموں و کشمیر کو اس وقت محض مزید سختیوں یا حفاظتی اقدامات سے زیادہ ایک متوازن حکمت عملی کی ضرورت ہے، جس میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی، سیاسی مفاہمت، جمہوری اختیارات کی بحالی اور عوامی اعتماد کی تعمیر کو یکساں اہمیت حاصل ہو۔ اگر سیاسی عمل کو مسلسل محدود رکھا گیا اور عوامی احساسات کو نظرانداز کیا جاتا رہا تو آج کی خاموشی کل کسی بڑے بحران کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔
کشمیر میں سیاسی مفاہمت ناگزیر