امریکہ و ایران نے بڑھایا حملوں کا دائرہ، اسرائیل کا جنگ دوبارہ شروع کرنے پر اصرار،

قاہرہ:

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے ایران کے خلاف مشترکہ فضائی مہم شروع کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیشِ نظر مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں نے مکمل جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اس معاملے سے باخبر چار علاقائی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خلیجِ فارس کے ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ترکیہ کے حکومتی اور سکیورٹی حکام خطے میں نئی جنگ ٹالنے کے لیے بھرپور سفارت کاری میں مصروف ہیں، جس میں اعلیٰ امریکی حکام کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے بھی شامل ہیں۔

یہ سفارتی دباؤ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے بدھ کے روز اپنے خلیجی پڑوسی ممالک پر حملوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کویت میں ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا اور بحرین پر بھی کئی حملے کیے۔ بظاہر یہ کارروائیاں ایک روز قبل کیے گئے امریکی حملے کا بدلہ معلوم ہوتی ہیں۔

نئی جنگ مزید تباہ کن ہوگی؛ اتحادیوں کو خدشہ

حکام کے مطابق اس سفارتی دباؤ کا مقصد نیتن یاہو کی ان کوششوں کو ناکام بنانا ہے جن کے ذریعے اسرائیلی عبوری وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ امریکہ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرے یا اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات اور میزائل صلاحیتوں پر فضائی حملوں کی اجازت دے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ خطے میں امریکی اتحادیوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمین کا حالیہ دورہِ امریکہ صدر ٹرمپ کی سوچ کو جنگ دوبارہ شروع کرنے کے حق میں مائل کر سکتا ہے۔

دو علاقائی حکام کے مطابق، نیتن یاہو کے قریبی سمجھے جانے والے رومن گوفمین نے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کے لیے میامی جانے سے قبل واشنگٹن میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف سے ملاقات کی۔

موساد کے سربراہ کا یہ دورہِ امریکہ قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی کی گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا مقصد امریکہ اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانا تھا۔

صورت حال سے باخبر ایک شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ موساد کے سربراہ کا دورہِ امریکہ معمول کا حصہ تھا اور اس دوران ریٹکلف کے ساتھ ایران اور فوجی امداد کے معاملے سمیت وسیع تر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...