جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر: کرناٹک کے شہر بیلگاوی سے 48 رکنی وفد نے میئر پریتی کاماکر اور ڈپٹی میئر ہنومنت کونگالی کی قیادت میں سری نگر کا دورہ کرکے اسمارٹ سٹی منصوبوں اور شہری ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا۔
وفد نے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، دریائے جہلم کے کنارے تعمیر شدہ ریور فرنٹ اور لال چوک کے تاریخی گھنٹہ گھر کا معائنہ کیا، جہاں انہیں جدید بنیادی ڈھانچے، ٹریفک نظام، شہری سہولیات اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جانکاری دی گئی۔
حکام نے وفد کو لال چوک کی تجدید، ریور فرنٹ کی تعمیر، پیدل چلنے والوں کے لئے بہتر سہولیات اور جدید کچرا انتظامی نظام سمیت اہم منصوبوں سے آگاہ کیا۔


