جنگ نیوز
اسلام آباد// پاکستان نے نئی دہلی میں 20 سے 22 نومبر 2026ء تک منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے کے فورم میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری ڈاکٹر مصدق مسعود ملک اجلاس میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ حکومت نے ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کو اجلاس میں شرکت کے لئے نامزد کیا ہے۔ یہ اعلان مرکزی وزیر ثقافت گیجندر سنگھ شیخاوت کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے پاکستان کی شرکت کی تصدیق کے حوالے سے امید ظاہر کی تھی۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس فورم میں ایس سی او کے رکن ممالک کے نمائندے تہذیبی مکالمے اور ثقافتی ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور ایس سی او کے دائرۂ کار میں عوامی روابط کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے۔


