کشمیر میں پھر سے سڑے گوشت کی ترسیل کا انکشاف:2 دن میں تقریباً 2 ٹن سڑا گوشت ضبط

جنگ نیوز

بڈگام// بڈگام ریلوے اسٹیشن پر 2 دن کے دوران تقریباً 1980 کلوگرام سڑا ہوا گوشت ضبط کرکے تلف کر دیا گیا۔ طبی معائنے میں گوشت انسانی استعمال کے لئے غیر موزوں قرار دیا گیا، جس کے بعد پولیس نے معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
ریلوے پولیس کی اطلاع پر جمعہ کو حکام نے تقریباً 1600 کلوگرام گوشت ضبط کیا۔ ایس ایچ او ریلوے پولیس بڈگام بینظیر اقبال کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کو انسانی استعمال کے لئے مضر قرار دیا، جس کے بعد متعلقہ حکام کی موجودگی میں اسے تلف کر دیا گیا۔
پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 271 کے تحت ایف آئی آر نمبر 05 درج کرکے کھیپ بھیجنے اور اس کی ترسیل میں ملوث افراد کی شناخت کے لئے تحقیقات شروع کی ہیں۔ کھیپ پر کسی بھیجنے والے کا نام یا ضروری دستاویزات موجود نہیں تھیں۔
معاون کمشنر فوڈ سیفٹی بڈگام مفتی عمر نے بتایا کہ گوشت انتہائی خراب حالت میں تھا اور اس کی ترسیل کے دوران منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے کم درجہ حرارت برقرار رکھنے کا انتظام بھی نہیں تھا۔
ہفتہ کو ایک پارسل ٹرین سے مزید 380 کلوگرام سڑا ہوا گوشت برآمد کیا گیا، جسے بھی تلف کر دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ گوشت کی محفوظ ترسیل کے لئے ویٹرنری، مذبح خانے اور فوڈ سیفٹی کے ضروری اسناد کے ساتھ سرد رکھنے کا مناسب انتظام لازمی ہے۔ پولیس ریلوے حکام سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ مطلوبہ دستاویزات کے بغیر یہ کھیپیں کیسے قبول کی گئیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل سرینگر میں بھی تقریباً 2600 کلوگرام گوشت ضبط کیا گیا تھا۔ محکمہ خوراک نے عوام سے مشتبہ غذائی اشیا کی اطلاع دینے کی اپیل کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

سرینگر/وزیر برائے خوراک و شہری رسد جاوید احمد رانا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں گوشت کے معیار اور عوامی صحت کے تحفظ کے لئے مختلف محکموں کی مشترکہ کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ ناپ تول، فوڈ سیفٹی اور محکمہ صحت و طبی تعلیم کو گوشت کے معیار کی نگرانی کے لئے یکجا کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے ذمہ داریوں اور نگرانی کے طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
جاوید رانا نے واضح کیا کہ کسی کو بھی گوشت کے معیار سے کھلواڑ یا عوام کی صحت خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سڑے گوشت کی تجارت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے/ میرواعظ

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے وادی میں سڑے ہوئے گوشت کی مسلسل برآمدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ بار بار ایسے واقعات سامنے آنا سنگین غفلت کی عکاسی کرتا ہے۔ حکومت اور پولیس کو چاہیے کہ ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں متعلقہ قوانین کے تحت سخت سزا دلائیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میں PG اور سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال میں شدت

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/جموں و کشمیر میں PG اور...

گرین انڈیا مشن سنجیدگی کا فقدان!

گرین انڈیا مشن کی ناکامی محض انتظامی کوتاہی نہیں،...

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...