نیشنل کانفرنس، روح اللہ اور نئی سیاسی جماعت!

رشید پروین

آخرکار آغا روح اللہ، رکنِ پارلیمان، نے کئی ماہ کے تذبذب کے بعد 3 نومبر کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ انہوں نے یہ تاریخ اپنے والد گرامی سید مہدی کی 26ویں برسی کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کے لئے مقرر کی تھی۔ خطاب کے دوران انہوں نے استعفے کا اعلان کیا اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ای میل کے ذریعے اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔
تقریباً 80 منٹ کے اس خطاب میں آغا صاحب نے اپنے فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے این سی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم ان کے موقف نے کئی سوالات بھی پیدا کیے ہیں۔
آغا روح اللہ نے 2024 میں این سی کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میں اہلِ تشیع کے ووٹوں کے ساتھ این سی کے روایتی ووٹ بینک کا بھی اہم کردار تھا۔ اہلِ تشیع کی بڑی آبادی سرینگر پارلیمانی حلقے میں خاص سیاسی اہمیت رکھتی ہے۔
آغا روح اللہ نے اپنا استعفیٰ محمد اشرف متو کے حوالے کیا اور ان سے کہا کہ وہ اسے این سی قیادت تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا: ’’میں فاروق عبداللہ کو استعفیٰ نہیں بھیجوں گا کیونکہ ان کا یہ مقام اور حیثیت ہی نہیں۔‘‘ انہوں نے اپنے فیصلے کو ’’اس دھوکے باز اور بدعنوان تنظیم سے آزادی کا پیغام‘‘ قرار دیا۔
محمد اشرف متو کا انتخاب بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ وہ 2010 میں جاں بحق ہونے والے نوجوان طفیل احمد متو کے والد ہیں۔ مچل جعلی انکاؤنٹر میں نادی ہل، بارہمولہ کے 3 نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر سرحد پر لے جایا گیا اور ملی ٹینٹ قرار دے کر شہید کر دیا گیا تھا۔ اسی احتجاجی ماحول میں 17 سالہ طفیل احمد متو کو آنسو گیس کے شیل کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد کشمیر میں ایک ماہ سے زیادہ احتجاج جاری رہا، جس میں مزید 117 نوجوان شہید ہوئے۔
محمد اشرف متو اپنے بیٹے کے لئے انصاف کی جدوجہد کرتے رہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس خونین دور میں بھی عمر عبداللہ ہی چیف منسٹر تھے۔ سوال یہ ہے کہ آغا صاحب نے اپنا استعفیٰ محمد اشرف متو کے حوالے ہی کیوں کیا؟ کیا یہ این سی کے دورِ حکومت میں پیش آنے والے خونچکاں واقعات کی طرف اشارہ تھا؟
آغا صاحب کے مطابق این سی سے علیحدگی کی بنیادی وجہ اس کی اقتدار پسند سیاست ہے۔ ان کا الزام ہے کہ پارٹی نے 2024 کے انتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدے پسِ پشت ڈال دیے۔ دفعہ 370 کی بحالی، ریاستی درجے کی واپسی اور مفت بجلی کی فراہمی جیسے وعدوں پر عمل درآمد کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا: ’’میں جھوٹ کی عمارت کے اندر نہیں رہ سکتا، اس لئے یہ استعفیٰ آزادی کا فرمان ہے۔‘‘
انہوں نے این سی کو 1947 سے اقتدار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کبھی عوامی وعدوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے اسمبلی میں پارٹی کے اس اعتراف کا بھی حوالہ دیا کہ اسے اپنے انتخابی منشور پر افسوس ہے کیونکہ اب وہی اسے جواب دہ بنائے گا۔
آغا صاحب نے جنوری 2025 میں سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح کے موقع پر عمر عبداللہ کے اس بیان کا بھی ذکر کیا، جب انہوں نے نریندر مودی سے کہا تھا: ’’وزیر اعظم صاحب، آپ کا ساتھ موسم نے بھی دیا ہے کیونکہ آج آسمان پر ایک بھی بادل نہیں۔‘‘ ان کے نزدیک جموں و کشمیر کی بدقسمتی یہی رہی ہے کہ یہاں کے وزرائے اعلیٰ نے عوامی حقوق اور عزت و وقار کے بجائے مرکز کی خوشامد کو ترجیح دی۔
آغا روح اللہ نے نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کا عندیہ دیتے ہوئے دیانت دار، مخلص اور ہمدرد نوجوانوں کو سیاست میں آنے کی دعوت دی۔ ان کے مطابق نئی جماعت عوام کے حقوق اور وقار کی بحالی کے لئے جدوجہد کرے گی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ 2024 میں عوام نے این سی کو اس کی پالیسیوں کی حمایت میں نہیں بلکہ بی جے پی کے ردعمل میں ووٹ دیا تھا۔ ہم نے بھی اسی وقت اس حقیقت کا تجزیہ کیا تھا۔ دراصل کشمیری عوام نے مختلف ادوار میں مرکز کے خلاف ووٹ دے کر این سی کو اقتدار تک پہنچایا کیونکہ انہیں کوئی دوسرا مؤثر سیاسی متبادل نظر نہیں آتا۔ یہ جموں و کشمیر کی مستقل سیاسی نفسیات بن چکی ہے۔
این سی نے آغا روح اللہ کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2010 میں پارٹی کے وزیر رہے، 2014 میں اسمبلی انتخابات لڑے اور طویل عرصے تک جماعت کے ساتھ وابستہ رہے، لیکن انہوں نے کبھی یہ مسائل نہیں اٹھائے۔ یہ ایک قابلِ غور دلیل ہے، جس کا جواب آغا صاحب ہی بہتر طور پر دے سکتے ہیں۔ بہرحال، صبح کا بھولا شام کو گھر آ جائے تو شاید اچھا ہی ہے۔
جہاں تک نئی جماعت کی تشکیل کا تعلق ہے، الطاف بخاری نے بھی ’’اپنی پارٹی‘‘ قائم کی تھی، جبکہ غلام نبی آزاد نے کانگریس سے علیحدگی کے بعد نئی جماعت بنائی، لیکن آج اس کا نام تک عوام کے ذہنوں سے محو ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود میرے خیال میں آغا صاحب کی جماعت وادی میں ابتدا ہی سے اچھا خاصا حلقۂ اثر پیدا کر سکتی ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ نئی جماعت کی سیاسی سوچ اور خدوخال کیا ہوں گے، لیکن نوجوانوں کو آگے آنے کی دعوت سے ظاہر ہوتا ہے کہ آغا صاحب نئی طرز کی سیاست متعارف کرانے کے خواہاں ہیں۔
میرے خیال میں نئی جماعت شروع کرنے کے لئے یہ مناسب وقت ہے۔ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں ایران کے صبر اور استقلال نے مسلم دنیا میں ایک خاص تاثر پیدا کیا ہے۔ ایرانی عوام کی جانب سے اپنے مفادات اور عزتِ نفس کے تحفظ کے لئے دی جانے والی قربانیوں کا اثر کشمیر سمیت دیگر مسلم آبادیوں تک بھی پہنچا ہے، جو آغا صاحب کے لئے مثبت پہلو ثابت ہو سکتا ہے۔
کشمیری عوام این سی کی تاریخ سے واقف ہیں۔ ایک وقت تھا جب انہوں نے پی ڈی پی میں بھی امید کی کرن تلاش کی، لیکن وہ عوامی توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔ موجودہ حالات میں کسی بھی نئی جماعت کو عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لئے عزم، استقلال اور صبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
بقول آغا صاحب، نئی جماعت ’’ایک ایسی تحریک شروع کرے گی جو ہم سے چھینی گئی چیزوں کی بحالی کے لئے جدوجہد کی قیادت کرے گی۔‘‘ لہٰذا آغا صاحب کو اپنی ہمت، استقلال اور صعوبتیں برداشت کرنے کی صلاحیت کا اندازہ پہلے ہی سے کرنا ہوگا، جبکہ کشمیری عوام بھی ان کی جماعت کے ہر پہلو کو باریک بینی سے جانچتے رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...