کینسر کی 137 ادویات 96 فیصد تک سستی مریضوں کو سالانہ 3500 کروڑ روپے کی راحت

جگت پرکاش نڈا
مرکزی وزیر
صحت و خاندانی بہبود اور کیمیکلز و کھاد

لفظ ‘کینسر’ ایک لمحے میں پورے خاندان کی زندگی بدل دیتا ہے۔ مرض کی تشخیص کے بعد مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو علاج، مالی وسائل اور مستقبل کے حوالے سے مشکل فیصلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہت سے خاندانوں کے لئے ایسے وقت میں ادویات کے اخراجات ایک اضافی بوجھ بن جاتے ہیں، جب ان کے تمام وسائل صحت یابی پر صرف ہوجاتے ہیں۔ ایک ہمدردانہ نظامِ صحت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف بیماری بلکہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مالی پریشانیوں کا بھی ازالہ کرے۔
اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومتِ ہند نے کینسر کے علاج کو مزید سستا اور قابلِ رسائی بنانے کے لئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 137 مخصوص غیر مقررہ قیمتوں والی کینسر سے بچاؤ کی ادویات کے تجارتی منافع کے تناسب کو معقول بنایا ہے۔ اس اقدام کے تحت نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے ان ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی) کے 30 فیصد تک تجارتی منافع کی حد مقرر کر دی ہے۔ قیمتوں میں یہ ترمیم 9 نومبر 2026 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد واضح ہے کہ مریضوں کی جانب سے ادا کی جانے والی قیمت میں تقسیم کے عمل میں منصفانہ اور معقول منافع ہی شامل ہو، نہ کہ ضرورت سے زیادہ منافع خوری۔
اس اقدام کے نتائج اب دواخانوں میں بھی نظرآنے لگے ہیں۔ 80 سے زائد دوا ساز کمپنیوں نے 1,366 مصنوعات کی نظرثانی شدہ زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں (ایم آر پی) کا اعلان کیا ہے، جن میں 137 میں سے 121 ادویات شامل ہیں۔ ان مصنوعات میں سے ہر پانچ میں چار سے زائد کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ ان میں سے تقریباً نصف ادویات کی قیمتیں 50 فیصد سے زیادہ کم ہوئی ہیں، جب کہ بعض ادویات اب پہلے کے مقابلے 96 فیصد سے بھی زیادہ سستی ہو گئی ہیں۔ کیموتھراپی کے بار بار ہونے والے علاج کے اخراجات برداشت کرنے والے خاندانوں کے لئے اس سے ماہانہ علاج کے بلوں میں حقیقی راحت ملے گی۔ گزشتہ سال ادویات کے استعمال کی بنیاد پر اندازہ ہے کہ مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو ہر سال تقریباً 3,500 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ اس طرح یہ رقم ضرورت سے زیادہ تجارتی منافع کی نذر ہونے کے بجائے خاندانوں کے گھریلو بجٹ میں محفوظ رہے گی۔
یہ فیصلہ گزشتہ تجربات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ سال 2019 میں این پی پی اے نے تجارتی منافع کے تناسب کو معقول بنانے (ٹی ایم آر) کے لئے ایک آزمائشی مشق شروع کی تھی، جس کے تحت کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی 42 غیر مقررہ قیمتوں والی ادویات کا احاطہ کیا گیا تھا۔ اس اقدام کے نتیجے میں 526 برانڈز کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں (ایم آر پی) میں 90 فیصد تک کمی آئی تھی۔ موجودہ اقدام کے تحت اس طریقۂ کار کو وسعت دیتے ہوئے 137 ادویات کی ایک بڑی فہرست کو شامل کیا گیا ہے۔ ان ادویات کی نشاندہی ماہرین کی ایک کمیٹی کی سفارش پر کی گئی، جس میں کینسر کے علاج کے ممتاز ماہرین، طبی ماہرین، اسپتالوں کے ماہرین اور حکومت کے نمائندے شامل تھے۔ اس فہرست پر وقتاً فوقتاً نظرثانی کی جائے گی۔
منصفانہ اور سب کی دسترس میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ادویات کا سستا ہونا ضروری ہے، خاص طور پر بھارت جیسے ملک میں۔ ایسی دوا جو دستیاب تو ہو لیکن مریض کی قوتِ خرید سے باہر ہو، اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں۔ نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) ضروری اشیاء ایکٹ 1955 کے تحت جاری کردہ ڈرگز (پرائسز کنٹرول) آرڈر (ڈی پی سی او)، 2013 کے تحت ادویات کی قیمتوں کو منضبط کرتی ہے۔ این پی پی اے جہاں ضروری ادویات کی قومی فہرست میں شامل دواؤں کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں مقرر کرتی ہے، وہیں اس فہرست میں شامل نہ ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں سالانہ اضافے کی نگرانی بھی کرتی ہے۔ تاہم، بازار کے اعداد و شمار کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ بعض غیر مقررہ قیمتوں والی ادویات، خصوصاً کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دواؤں کی فیکٹری سے فروخت کی قیمت اور صارف کی جانب سے ادا کی جانے والی قیمت کے درمیان کافی فرق ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ کینسر کے علاج کے لئے اکثر بار بار اور متعدد خوراکیں درکار ہوتی ہیں۔ تجارتی سلسلے میں منافع کی اعلیٰ شرح اور علاج کے بھاری اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے اس فرق کو دور کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی) کے 30 فیصد تک تجارتی منافع کی حد مقرر کرکے ضروری اقدام کیا ہے۔
حکومت، اس اقدام پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر بھی توجہ دے رہی ہے، تاکہ تجارتی منافع کو معقول بنانے (ٹی ایم آر) کے اس اقدام کا پورا فائدہ مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ تک پہنچ سکے۔ دوا ساز کمپنیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ نظرثانی شدہ قیمتوں کو ہر دواخانے اور اسپتال تک پہنچائیں، جب کہ دواخانوں اور اسپتالوں کو ان قیمتوں کو نمایاں طور پر آویزاں کرنے اور ان پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنانا ہوگا۔ مریض اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے افراد این پی پی اے کی ویب سائٹ اور ’فارما صحیح دام‘ ایپ کے ذریعے نظرثانی شدہ قیمتوں کی جانچ کر سکتے ہیں اور دواخانوں یا اسپتالوں کی جانب سے مقررہ قیمت سے زیادہ رقم وصول کیے جانے کی شکایت حکومت سے کر سکتے ہیں۔
تجارتی منافع کو معقول بنانے (ٹی ایم آر) کا اقدام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں گزشتہ 12 برسوں کے دوران صحت کے شعبے میں آنے والی وسیع تر تبدیلی کا ایک حصہ ہے۔ موجودہ حکومت نے صحت کو چند لوگوں کا خصوصی استحقاق نہیں، بلکہ عزت و وقار، پیداواری صلاحیت اور سماجی انصاف کی بنیاد قرار دیا ہے، بالخصوص معاشرے کے انتہائی غریب طبقے کے لئے۔ آیوشمان بھارت نے کمزور اور ضرورت مند خاندانوں کے لئے اسپتالوں میں علاج کی سہولتوں تک رسائی کو آسان بنایا ہے۔ حکومت نے کینسر کی روک تھام، اس کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص اور بروقت علاج کے لئے کئی سطحوں پر اقدامات کیے ہیں۔ قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے ایک حصے کے طور پر غیر متعدی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (این پی-این سی ڈی) کے تحت 500 سے زائد ڈے کیئر کینسر مراکز قائم کیے گئے ہیں، تاکہ کیموتھراپی اور کینسر کے علاج سے متعلق دیگر ڈے کیئر خدمات بروقت فراہم کی جا سکیں۔ آیوشمان آروگیہ مندر 30 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو عام اقسام کے کینسر کی مفت جانچ کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جس سے بیماری کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ممکن ہوتی ہے۔
اعلیٰ سطح کی طبی سہولیات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ٹاٹا میموریل سینٹر نے وارانسی، وشاکھاپٹنم، نیو چندی گڑھ، گوہاٹی، سنگرور اور مظفر پور میں چھ اسپتال قائم کیے ہیں، جہاں کینسر کے علاج کی جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تشخیصی، طبی اور جراحی سہولیات سمیت کینسر کے علاج کی خدمات تمام 22 نئے ایمس (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) تک بھی وسعت دی گئی ہیں۔
پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے ذریعے معیاری جنیرک ادویات سستی قیمتوں پر دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ حکومت نے زندگی بچانے والی اور ضروری ادویات پر 50 سے 90 فیصد تک رعایت فراہم کرنے کے لئے ’امرت‘ دواخانے بھی قائم کیے ہیں۔ علاج کے اخراجات کو مزید کم کرنے کے لئے کینسر، نایاب بیماریوں اور دائمی امراض کے علاج میں استعمال ہونے والی 36 زندگی بچانے والی ادویات کو بنیادی کسٹم ڈیوٹی سے مکمل طور پر مستثنیٰ کر دیا گیا ہے۔ کینسر سے بچاؤکی ادویات کے تجارتی منافع کو معقول بنانے کا اقدام ادویات کو سستا اور قابلِ رسائی بنانے کے اسی وسیع تر عزم کو آگے بڑھاتا ہے۔
اتنا ہی اہم پہلو یہ بھی ہے کہ تجارتی منافع کو معقول بنانے کا یہ اقدام اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ ادویات کو سستا بنانا اور ایک مستحکم دوا سازی کی صنعت کو فروغ دینا، دونوں ساتھ ساتھ آگے بڑھنے چاہئیں۔ بھارت کا دوا سازی کا شعبہ ہماری صحت کے تحفظ اور ادویات فراہم کرنے والے عالمی سپلائر کے طور پر ہماری حیثیت، دونوں میں برابر کا شراکت دار ہے۔ منافع کی مقررہ حد کا اطلاق صرف تجارتی تقسیم کے سلسلے میں حاصل ہونے والے منافع پر ہوتا ہے، جب کہ دوا ساز کمپنیوں کی فروخت کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس طرح دوا ساز کمپنیوں کی جائز آمدنی محفوظ رہتی ہے اور اس کے ساتھ تحقیق، ترقی اور اختراع میں مسلسل سرمایہ کاری کرنے کی ان کی صلاحیت بھی برقرار رہتی ہے۔
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہم ایسے نظامِ صحت کے قیام کے لئے مسلسل کوششیں جاری رکھیں گے جو مریضوں کا تحفظ کرے، اختراع کا احترام کرے، ذمہ دار صنعت کی حوصلہ افزائی کرے اور انسانی وقار کو اپنی تمام تر سرگرمیوں کا محور بنائے۔ کسی ملک کے نظامِ صحت کی کامیابی کا اندازہ صرف طبی ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت سے نہیں، بلکہ اس بات سے بھی لگایا جاتا ہے کہ اس کے شہری ضرورت کے وقت ان سہولیات سے کتنا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صحت کا انحصار کئی عوامل پر ہوتا ہے، لیکن اس کی بنیاد ہر شہری کے لئے سستی، معیاری اور قابلِ رسائی صحت خدمات کی فراہمی ہے۔ اس فیصلے کے ذریعے حکومت ایک آسان اصول کا اعادہ کرتی ہے کہ زندگی بچانے والی ادویات پر ضرورت سے زیادہ منافع کی وجہ سے کسی بھی خاندان کو ایسی مالی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جس سے بچا جا سکتا ہو۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...