ملازمت ختم، زندگی نہیں؛ سبکدوشی کے بعد کیا کریں؟

فتی محمد ثناء الہدیٰ

انسان اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ملازمت اور پیشہ ورانہ مصروفیات میں گزارتا ہے۔ صبح بیدار ہونے سے لے کر رات سونے تک اس کا ایک متعین نظام الاوقات ہوتا ہے۔ چھٹی کے دن اس یکسانیت میں کچھ کمی ضرور آتی ہے، لیکن اگلے دن پھر وہی معمولات شروع ہو جاتے ہیں۔ تاہم، ملازمت سے سبکدوشی کے بعد زندگی کا یہ پورا نظام بدل جاتا ہے۔ نہ وقت کی پابندی رہتی ہے، نہ دفتر جانے کی مجبوری اور نہ کسی افسر کی جواب دہی۔ نتیجتاً بہت سے لوگ سستی اور کاہلی کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کی جسمانی سرگرمیاں محدود ہو جاتی ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سبکدوشی کے بعد جسمانی سرگرمیوں میں کمی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس لئے عمر رسیدہ افراد کو بھی روزانہ متحرک رہنا، چہل قدمی کرنا اور ورزش کو معمول بنانا چاہیے۔ اس سے دل سمیت جسم کے دیگر اعضا کی صحت برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
برطانیہ میں ایک ریٹائرڈ ڈاکٹر کے گھر جانے کا اتفاق ہوا تو ان کی میز پر ایک دلچسپ جملہ لکھا نظر آیا: A Retired Husband is a Full-Time Servant of His Wife یعنی ریٹائرڈ شوہر بیوی کا کل وقتی ملازم ہوتا ہے۔ دریافت کرنے پر ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ یہ احساس میاں بیوی دونوں کا ہے، کیوں کہ دفتر کی مصروفیات ختم ہونے کے بعد گھر کے چھوٹے بڑے کاموں کی ذمہ داری بھی شوہر پر آ جاتی ہے۔ اس میں ایک فائدہ یہ ضرور ہے کہ آدمی گھر میں بیٹھے رہنے کے بجائے متحرک رہتا ہے۔
سبکدوش افراد کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کا دفتر جانا بند ہوا ہے، چلنا پھرنا نہیں۔ ملازمت کے دوران گھر سے دفتر، بس اسٹاپ، پارکنگ، سیڑھیوں اور بازار تک پیدل چلنا معمول کا حصہ تھا۔ اب اگر اتنی مصروفیت باقی نہیں رہی تو اس کا کم از کم نصف وقت چہل قدمی اور ورزش کے لئے مختص کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ دوستوں، رشتہ داروں اور عزیزوں سے میل جول اور رابطے کا سلسلہ بھی برقرار رکھنا ضروری ہے۔ اس سے تنہائی اور اکتاہٹ سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
غذا کے معاملے میں بھی اعتدال ضروری ہے۔ گھر پر زیادہ وقت گزارنے سے بار بار کھانے کی عادت پڑ سکتی ہے، جو صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ تلی ہوئی اور چکنائی والی اشیا سے حتی الامکان پرہیز کریں اور دال، سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ کھانے کے اوقات مقرر رکھیں اور رات جلد سونے اور صبح سویرے بیدار ہونے کی عادت اپنائیں۔ دفتر جانے کی پابندی ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ صبح دیر تک بستر پر پڑے رہیں۔
حکیم عبدالحمید، بانی ہمدرد دواخانہ اور ہمدرد یونیورسٹی، کی قبر پر نصب کتبے پر درج ہے کہ جب سے انہیں شعور آیا، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ وہ سوئے رہیں اور سورج طلوع ہو جائے۔ ان کی زندگی کا یہ معمول وقت کی پابندی اور صبح جلد بیدار ہونے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔
صاحبِ ایمان افراد کے لئے سبکدوشی کے بعد زندگی کو بامقصد بنانے کا ایک بہترین ذریعہ عبادت بھی ہے۔ تہجد کے وقت بیدار ہوں، نمازِ تہجد ادا کریں، فجر باجماعت پڑھیں اور اس کے بعد ذکر و اذکار اور تلاوتِ قرآن میں وقت گزاریں۔ سورج بلند ہونے پر اشراق کی نماز ادا کریں۔ ناشتے اور ضروریات سے فراغت کے بعد چاشت کی نماز پڑھیں۔ ظہر اور عصر کی نمازوں کے درمیان آرام، اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور دیگر ضروری کاموں کے لئے وقت نکالیں۔ عصر کے بعد بچوں اور پوتے پوتیوں، نواسے نواسیوں کے ساتھ وقت گزاریں، دوستوں اور رشتہ داروں سے رابطہ کریں۔ مغرب اور عشاء کی نمازوں کا اہتمام کریں اور سونے سے پہلے کچھ دیر چہل قدمی کو معمول بنائیں۔ جمعہ کے دن کثرت سے درود شریف اور سورۂ کہف کی تلاوت بھی معمول کا حصہ بنائیں۔
ریٹائرمنٹ کے بعد ان افراد کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جنہیں پنشن یا کسی دوسرے مستقل ذریعے سے آمدنی حاصل نہیں ہوتی۔ بعض اوقات اولاد معاشی طور پر والدین کی کفالت کے قابل نہیں ہوتی، جبکہ بعض صورتوں میں استطاعت کے باوجود بزرگوں کی ضروریات کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ ایسے افراد کو اپنی صحت، صلاحیت، تجربے اور توانائی کے مطابق کوئی مناسب کام اختیار کرنا چاہیے۔
موجودہ دور میں موبائل اور انٹرنیٹ نے پارٹ ٹائم کام اور فری لانسنگ کے مواقع تک رسائی آسان بنا دی ہے۔ مختلف ویب سائٹس اور ایپس کے ذریعے اپنی صلاحیت کے مطابق کام تلاش کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس سلسلے میں دھوکہ دہی سے ہوشیار رہنا ضروری ہے۔ کسی بھی ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم پر تحقیق اور تصدیق کے بغیر اعتماد نہ کریں اور اپنی جمع پونجی کسی غیر معتبر ادارے کے حوالے کرنے سے گریز کریں۔
اللہ تعالیٰ ہی حقیقی رازق ہے اور وہ کسی کو بے سہارا نہیں چھوڑتا۔ سبکدوشی کے بعد معاشی مشکلات پیش آئیں تو مایوسی کے بجائے اللہ پر توکل اور اس کے ساتھ جائز ذرائع سے روزی تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ یہ دنیا دارالاسباب ہے اور انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے۔
یاد رکھیے، ریٹائرمنٹ زندگی کی سرگرمیوں سے کنارہ کشی کا نام نہیں، بلکہ اپنے وقت، صلاحیت اور تجربے کو ایک نئے انداز میں بروئے کار لانے کا موقع ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...