جموں کشمیر بینک بھرتی میں عمر کی حد 40 سال مقرر کرنے کا مطالبہ/انعام النبی

سرینگر/ عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے چیف ترجمان انعام النبی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے جے اینڈ کے بینک کی جاری بھرتی میں اوپن میرٹ امیدواروں کی بالائی عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 40 سال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1356 آسامیوں کے لئے عمر کی موجودہ حد کے باعث ہزاروں امیدوار ملازمت کے مواقع سے محروم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عمر میں رعایت کا فیصلہ ریاستی درجے کی بحالی یا دیگر معاملات سے جوڑے بغیر فوری طور پر کیا جائے۔
انعام النبی نے ریزرویشن پالیسی پر نظرثانی اور بینک کی آسامیوں کی زمرہ وار و عہدہ وار ریزرویشن فہرست، بشمول افقی ریزرویشن اور خالی ماندہ آسامیوں کی تفصیلات، عوام کے سامنے لانے کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ محفوظ زمروں کے آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے بھرتی کے عمل میں شفافیت اور مواقع کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرکے فوری اقدامات کریں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میں PG اور سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال میں شدت

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/جموں و کشمیر میں PG اور...

گرین انڈیا مشن سنجیدگی کا فقدان!

گرین انڈیا مشن کی ناکامی محض انتظامی کوتاہی نہیں،...

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...