کھجور نئی ماؤں کیلئے اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت

پرویز عالم

اللہ رب العزت نے دنیا میں انسان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے متعدد اشیاء پیدا فرمائیں، مثلاً ہوا، پانی، مٹی وغیرہ۔ اسی طرح انسان کے کھانے پینے کے لئے مختلف النوع اور مختلف الذائقہ غذائیں پیدا فرمائیں اور ان میں بے شمار فوائد پوشیدہ رکھے۔ قرآن مجید میں بھی متعدد پھلوں کا ذکر ملتا ہے، جیسے انجیر، انگور اور انار وغیرہ۔ احادیث میں بھی مختلف پھلوں کا تذکرہ موجود ہے۔
قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ انہی پھلوں میں ایک ایسا پھل بھی ہے جس کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا ہے، جو صدیوں سے ایک مقوی غذا کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے اور جس کی فضیلت میں احادیث بھی وارد ہوئی ہیں۔ مثلاً اس کے درخت سے مومن کی مثال بیان کی گئی ہے، اسی طرح یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ جس گھر میں وه پھل ہو، اس گھر کے لوگ بھوکے نہیں رہیں گے۔
محترم قارئین! یہ کوئی اور پھل نہیں، بلکہ کھجور ہے۔
یہاں اس تحریر میں کھجور کی فضیلت و فوائد بیان کرنا مقصود نہیں، کیونکہ وہ ظاہر و باہر ہیں، بلکہ دورِ جدید میں کھجور پر کی جانے والی طبی تحقیقات کے تناظر میں یہ سمجھنا مقصود ہے کہ قرآن مجید نے اس سلسلے میں ہماری کس طرح رہنمائی فرمائی ہے۔ بالخصوص یہ کہ کھجور کے جن مخصوص فوائد کے متعلق آج جدید تحقیقی آلات اور تجربہ گاہوں کے ذریعے معلومات حاصل ہوئی ہیں، ان کی طرف قرآن مجید نے تقریباً ساڑھے چودہ سو سال پہلے ہی ہماری توجہ مبذول کرائی تھی۔
یاد کیجیے کہ جب حضرت مریم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بطنِ پاک سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت ہوئی، تو اس وقت اللہ رب العزت نے ان کے پینے کے لئے پانی کا ایک صاف چشمہ جاری فرمایا اور کھانے کے لئے جو چیز عطا فرمائی وہکھجورتھی۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دنیا میں میوے، سبزیاں اور دوسری قوت بخش غذائیں تو بے شمار ہیں، پھر اللہ تعالیٰ نے حضرت مریم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے لئے کھجور ہی کا انتخاب کیوں فرمایا، جب کہ وہ دوسری چیزیں بھی عطا فرمانے پر قادر ہے؟
آئیے، اس سوال کا جواب جاننے کے لئے کھجور پر کی جانے والی چند جدید طبی تحقیقات اور ان کے نتائج سے واقف ہوتے ہیں، تاکہ نہ صرف کھجور کے مخصوص فوائد کو سمجھا جا سکے، بلکہ قرآن مجید کی رہنمائی کی اہمیت بھی واضح ہو اور اسلام اور اہلِ اسلام کو پسماندہ سمجھنے کی غلط فہمی کا ازالہ بھی ہو۔
8 نومبر 2019ء کو دی ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مضمون شائع کیا، جس کا موضوع تھا: ’’عورتوں کو بچے کی پیدائش کے بعد کیا چیزیں کھانی چچاہیے؟‘‘
اس مضمون میں چند غذاؤں کے استعمال کا مشورہ دیا گیا تھا، مثلاً میوے، پھل، انڈے اور ہری سبزیاں۔ قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ اس مضمون میں کھجور کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی تھی۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ وضعِ حمل، یعنی بچے کی پیدائش کے بعد، خون کی کمی پوری کرنے اور توانائی فراہم کرنے کے لئے کھجور ایک مفید غذا ہے۔
دوسری تحقیق کو سمجھنے سے پہلے ایک بات جاننا ضروری ہے۔ امریکہ میں ایک بڑا طبی ادارہ جاتی نظام موجود ہے، جس کا نام ’’او ایس ایف ہیلتھ کیئر‘‘ (OSF HealthCare) ہے۔ اس کی بنیاد 1876ء میں رکھی گئی تھی اور یہ طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس ادارے کے مطابق بچے کی پیدائش کا عمل عموماً 12 سے 18 گھنٹے، اور بعض صورتوں میں 12 سے 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (National Institutes of Health) کی ویب سائٹ پر 2025ء میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، یورپ کے ملک بوسنیا و ہرزیگووینا کے دارالحکومت سرائیوو کے ایک ہسپتال میں 2020ء کے دوران 120 حاملہ خواتین پر تحقیق کی گئی۔ اس تحقیق کا موضوع تھا: ’’کھجور کے استعمال سے زچگی کے آغاز اور اس کی پیش رفت پر اثرات‘‘۔
تحقیق کا طریقۂ کار یہ تھا کہ 60 خواتین کو حمل کے آخری چار مہینوں میں روزانہ چھ کھجوریں کھلائی گئیں، جب کہ باقی 60 خواتین کو کھجوریں نہیں دی گئیں۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق، کھجوریں کھانے والی خواتین میں رحم کا منہ نسبتاً جلد کھلا اور زچگی کا عمل تقریباً آٹھ سے ساڑھے آٹھ گھنٹے میں مکمل ہوا۔ ان خواتین میں سے 60 فیصد کی ولادت قدرتی طریقے سے ہوئی، جب کہ 40 فیصد کو آکسیٹوسن (Oxytocin) کی ضرورت پڑی، جو زچگی کے عمل میں مدد دینے کے لئے استعمال ہونے والی دوا ہے۔ اس کے برعکس، جن خواتین نے کھجوریں نہیں کھائی تھیں، ان میں زچگی کا عمل تقریباً 15 گھنٹے تک جاری رہا۔
اسی طرح انڈونیشیا کی قدیری یونیورسٹی (Kediri University) کے شعبۂ صحت کے محققین نے ماں کے دودھ پر کھجور کے اثرات کے حوالے سے ایک تحقیق کی۔
اس تحقیق میں 15 خواتین کو بچے کی پیدائش کے بعد دس دن تک روزانہ تقریباً 100 گرام کھجوریں کھلائی گئیں۔ ان میں سے 50 گرام ناشتے کے بعد اور 50 گرام رات کے کھانے کے بعد دی گئیں۔
محققین کے مشاہدے کے مطابق، کھجور کے استعمال سے ماؤں کے دودھ کے اخراج اور روانی پر مثبت اثر پڑا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ 80 فیصد، یعنی تقریباً 12 ماؤں میں دودھ کے اخراج کی روانی میں بہتری دیکھی گئی۔
ان تحقیقات کے علاوہ، اگر صرف کھجور میں موجود مفید غذائی اجزاء کی بات کی جائے تو اس میں پروٹین (Protein)، فائبر (Fiber)، کاربوہائیڈریٹس (Carbohydrates)، میگنیشیم (Magnesium)، پوٹاشیم (Potassium)، آئرن (Iron)، وٹامنز (Vitamins) اور کیلوریز (Calories) وغیرہ پائے جاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھیے کہ ایک ہی پھل میں متعدد مفید غذائی اجزاء جمع فرما دیے گئے ہیں۔
نکتے کی بات یہ ہے کہ آج دنیا نے جب ترقی کی، تحقیق کے آلات وجود میں آئے، تجربہ گاہیں قائم ہوئیں اور ان میں تجربات کیے گئے، تب مختلف غذاؤں میں پوشیدہ فوائد کو نمایاں کرنے کے لئے مزید معلومات حاصل ہوئیں۔ اور بطور خاص حاملہ خواتین کے لئے زچگی سے پہلے اور بچے کی پیدائش کے بعد کھجور کے ممکنہ فوائد پر تحقیقات کی گئیں۔
یہ وہ دور ہے جسے ہم جدید اور ترقی یافتہ دور کہتے ہیں، جہاں تحقیقی آلات کی فراوانی ہے اور تجربہ گاہوں میں مختلف غذاؤں کے اثرات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
لیکن ذرا سوچیے کہ قرآن مجید نے حضرت مریم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ولادت کے واقعے کے ضمن میں کھجور کا ذکر تقریباً ساڑھے چودہ سو سال پہلے کیا تھا۔ چنانچہ سورۂ مریم کی آیت نمبر 25 میں ارشاد ہوتا ہے:
ترجمہ: ’’اور کھجور کی جڑ پکڑ کر اپنی طرف ہلا، تجھ پر تازی پکی کھجوریں گریں گی۔‘‘(المریم، ایت 25)
آپ ذرا غور کیجیے کہ جب حضرت مریم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت ہوئی، تو اس موقع پر اللہ رب العزت نے انہیں کھانے کے لئے وہی چیز عطا فرمائی، جو ایک نئی ماں کو توانائی فراہم کرنے والی غذا تھی اور جس کے فوائد پر آج جدید طبی تحقیقات بھی روشنی ڈال رہی ہیں۔
اسی آیت کے تحت مفسرین نے بھی کھجور کی اہمیت بیان کی ہے اور لکھا ہے کہ نئی ماؤں کے لئے کھجور نہایت مفید غذا ہے۔ اگر کھجور سے بہتر کوئی چیز ہوتی تو اللہ رب العزت حضرت مریم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو وہی چیز عطا فرماتا۔
اسی سلسلے میں تفسیر کی ایک کتاب تفسیرِ نعیمی میں اس کے مصنف مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نے اس سوال کے جواب میں کہ اللہ رب العزت نے کھجور ہی کیوں عطا فرمائی؟، تیرہ وجوہ بیان کی ہیں۔ ان میں سے ایک وجہ یہ ہے کہ انسانی جسم کو توانائی فراہم کرنے کے لئے جن مختلف غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے، وہ مناسب مقدار میں کھجور میں موجود ہیں۔ تیرہویں وجہ میں انہوں نے ذکر کیا ہے کہ کھجور طبی اعتبار سے تقریباً چالیس امراض اور چالیس تکالیف میں مفید ہے۔
ان تحقیقات اور معلومات کی روشنی میں یہ بات واضح ہوتی ہے کہ قرآن مجید کتنا ترقی یافتہ ہے کہ جس نے صدیوں پہلے ہی یہ بتا دیا کہ ایک نئی ماں کے لئے کون سی غذا سب سے بہتر ہے اور جس کی تصدیق اج کی جدید طبی تحقیقات بھی کر رہی ہیں
قرآن مجید کی رہنمائی اور جدید تحقیق کے اس مطالعے سے ہمیں اللہ تعالیٰ کی قدرت اور قرآن مجید کی اہمیت پر غور کرنے کا موقع ملتا ہے۔ قرآن مجید پہلے بھی ترقی یافتہ تھا آج بھی ہیں اور انشاءاللہ قیامت تک رہے گا۔اور اس کی آیات پر غور و فکر کے ذریعے نوعِ انسانی کی عقل و خرد کے لئے نئے پہلو سامنے آتے رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میں PG اور سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال میں شدت

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/جموں و کشمیر میں PG اور...

گرین انڈیا مشن سنجیدگی کا فقدان!

گرین انڈیا مشن کی ناکامی محض انتظامی کوتاہی نہیں،...

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...