کیسر خان قیس
ٹنگواری بالا ضلع بارہ مولہ
جس پر مرا بے ساختہ، اندھا یقیں کامل ہوا
اترا مری شہ رگ میں جب، ثابت وہی قاتل ہوا
ہم سے ذرا سی بھول کیا، سرزد ہوئی اس پیار میں
ہمدم مرا اغیار کی، ہر صف میں جا شامل ہوا
میں نے لیے جب ہوش کے، ناخن زمانے میں یہاں
غم اور بھی بڑھنے لگے، جینا مرا مشکل ہوا
مجنوں کی صورت کو بہ کو، پھرتا رہا میں در بہ در
وہ روح میں، وہ جان میں، کچھ اس طرح داخل ہوا
ہم نے سہے صدمے بہت، لیکن ملی ہے یہ خوشی
طوفان کی ضربوں سے میں، لڑنے کے اب قابل ہوا
اے قیس جس دریا کا بھی، ساگر نہیں ملتا کہیں
میں تو اسی دریا کا اک، گمنام سا ساحل ہوا


