یورپ میں بم دھماکوں کی جھوٹی دھمکیوں سے 27 مسافر طیاروں کی پروازیں متاثر

جنگ نیوز

روم/ یورپ کے مختلف ممالک میں جمعرات کو بم دھماکوں کی جھوٹی دھمکیوں کے باعث کم از کم 27 مسافر طیاروں کی پروازیں متاثر ہوئیں۔ بعض طیاروں کو راستہ تبدیل کرکے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جبکہ کئی دیگر کو جنگی طیاروں نے فضائی حفاظت فراہم کی۔ رواں ہفتے اس نوعیت کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔
اٹلی، فرانس، پولینڈ، بلغاریہ، ڈنمارک، اسپین اور دیگر یورپی ممالک میں پروازوں کو دھمکیاں موصول ہوئیں۔ میڈرڈ، وارسا اور کوپن ہیگن سمیت کئی ہوائی اڈوں پر طیاروں کی تلاشی لی گئی اور بعض پروازوں کے مسافروں کو اتار دیا گیا۔
فرانس کے وزیر اعظم سباستیاں لیکورنو کے دفتر کے مطابق، ڈبلن سے روم جانے والی ایئر لنگس پرواز کو جنگی طیاروں نے روکا اور ایوروکس کے فضائی اڈے تک پہنچایا۔ بلغاریہ میں بھی جنگی طیاروں نے 3 مسافر طیاروں کو بحفاظت زمین پر اتارنے میں مدد دی۔ لندن سے صوفیہ جانے والی رائن ایئر کی پرواز کا رخ پلوودیف کی جانب موڑ دیا گیا۔
اٹلی کے ہوائی اڈوں پر بھی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئیں، جن میں ہیلسنکی اور ڈبلن سے آنے والی پروازوں میں دھماکہ خیز مواد نصب ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ تاہم ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
یورپی حکام نے حالیہ واقعات کے پیچھے روسی سائبر اور تخریبی کارروائیوں کے امکان کا اظہار کیا ہے، کیونکہ متاثرہ ممالک میں سے کئی یوکرین کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم تاحال کسی ملک نے ان دھمکیوں کا ذمہ دار روس کو قرار نہیں دیا ہے۔ روس اور ایران دونوں نے ایسے الزامات میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
ماہرین کے مطابق، ان دھمکیوں کا مقصد ہوائی اڈوں اور فضائی کمپنیوں کے حفاظتی نظام کو متاثر کرنے کے ساتھ ہنگامی حالات میں ان کے ردعمل کا جائزہ لینا بھی ہوسکتا ہے۔ اسی دوران یورپ کے بعض ممالک میں سپر مارکیٹوں کے سرد خانے اور فرانس کے بلڈ بینک بھی سائبر حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...