عمر عبداللہ سےانعام النبی کا مطالبہ، عوام کی مشکلات کا میراتھن پہلے ختم کریں

جنگ نیوز ڈیسک

ترال/عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے چیف ترجمان عنایت النبی نے ترال میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی ترجیحات پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری، ڈیلی ویجروں کی مستقلی اور ریزرویشن پالیسی میں معقولیت لانے جیسے مسائل حل کیے بغیر حکومت مزید کتنے میراتھن منعقد کرے گی؟
عنایت النبی نے کہا کہ حکمرانی کا اصل امتحان بڑے پروگرام منعقد کرنا نہیں، بلکہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔
انہوں نے ریزرویشن پالیسی میں معقولیت لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنرل کیٹیگری کے امیدوار تقریباً دو برس سے بامعنی فیصلے کے منتظر ہیں۔ ان کی محنت، بے چینی اور منصفانہ مواقع کی امیدوں کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ڈیلی ویجروں، کنٹریکچول اور کنسولیڈیٹڈ ملازمین کی مستقلی کے لئے بھی ایک قابلِ اعتماد اور مقررہ مدت پر مبنی لائحۂ عمل وضع کرنے کا مطالبہ کیا۔
عنایت النبی نے کہا، ’’وزیرِ اعلیٰ صاحب، میراتھن گننا بند کریں اور حکمرانی کا حساب دینا شروع کریں۔ پہلے عوام کی مشکلات کا میراتھن ختم کریں۔ لوگوں کو نمائشی پروگراموں اور ادھورے وعدوں کے بجائے منصفانہ مواقع، تحفظ اور مسائل کا حل درکار ہے۔‘‘

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اردن کا شام پر حملہ

عمان، اردن: اردنی فضائیہ نے ایک بیان میں اعلان...

پولیس نے سرینگر کے خانِ یار میں 45 لاکھ روپے کی چوری کا کیس حل کر لیا

سرینگر، 27 اکتوبر پولیس نے منگل کے روز دعویٰ کیا...

کشمیری کسان ظفر احمد بٹ کو مشک بجی چاول کے تحفظ پر اعزاز

جنگ نیوز سرینگر/کشمیری کسان ظفر احمد بٹ کو نئی دہلی...

جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب بھیانک آتشزدگی میں 40 سے زیادہ دکانیں خاکستر

جنگ نیوز جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب شیو مارکیٹ میں...

FRC کی کامیابی:وانی یارَن-وانگتھ میں جنگلاتی حقوق کے 270 دعوے منظور

جنگ نیوز کنگن/ وانی یارَن-وانگتھ، کنگن میں گرام سبھا نے...