ہردشورہ ٹنگمرگ میں طارق منور کے ناول ’’یتیم آنسو‘‘ کی رونمائی

جنگ نیوز

نوجوان ادیب و شاعر طارق منور کے اردو ناول ’’یتیم آنسو‘‘ کی رسم رونمائی گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول ہردشورہ ٹنگمرگ میں ہم سخن کلچرل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کشمیر کے اشتراک سے انجام دی گئی۔ تقریب میں ادبی، علمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مصنف کی کاوش کو سراہا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت اطہر شبیر نے حاصل کی، جبکہ مختار احمد شیخ نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ تقریب کی صدارت اسکول کے پرنسپل فیاض احمد نے کی، جبکہ ڈاکٹر ریاض ربانی کشمیری مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود رہے۔
اس موقع پر وائس پرنسپل محمد اسحاق راتھر، منتظر مومن وانی، سید نادم بخاری، ساگر نظیر، امین اشرف، غلام محمد شاہ، لیلا فردوس نازکی اور رشید روشن بٹ سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔
ڈاکٹر ریاض ربانی کشمیری نے ناول کے ادبی و موضوعاتی پہلوؤں اور انسانی احساسات کی ترجمانی پر جامع مقالہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادب انسانی تجربات، محرومیوں اور معاشرتی حقائق کو سمجھنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ دیگر مقررین، جن میں منتظر مومن وانی، ساگر نظیر، محمد اسحاق راتھر، لیلا فردوس نازکی اور سید نادم بخاری شامل تھے، نے بھی ناول اور مصنف کی ادبی کاوش کو سراہا۔
مقررین نے نوجوان نسل میں مطالعے کے شوق، تخلیقی صلاحیتوں اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے تعلیمی اداروں اور ادبی تنظیموں کے مشترکہ کردار پر زور دیا۔
تقریب کی نظامت پیرزادہ عبدالحق نے کی، جبکہ خطبۂ استقبالیہ ماسٹر عبدالرؤف راحت نے پیش کیا۔ اختتام پر محمد اسحاق راتھر اور اشفاق احمد نے اظہار تشکر کرتے ہوئے شرکاء، مقررین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں نوجوان قلم کاروں کی حوصلہ افزائی اور کشمیر میں اردو ادب و مطالعے کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اردن کا شام پر حملہ

عمان، اردن: اردنی فضائیہ نے ایک بیان میں اعلان...

پولیس نے سرینگر کے خانِ یار میں 45 لاکھ روپے کی چوری کا کیس حل کر لیا

سرینگر، 27 اکتوبر پولیس نے منگل کے روز دعویٰ کیا...

کشمیری کسان ظفر احمد بٹ کو مشک بجی چاول کے تحفظ پر اعزاز

جنگ نیوز سرینگر/کشمیری کسان ظفر احمد بٹ کو نئی دہلی...

جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب بھیانک آتشزدگی میں 40 سے زیادہ دکانیں خاکستر

جنگ نیوز جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب شیو مارکیٹ میں...

FRC کی کامیابی:وانی یارَن-وانگتھ میں جنگلاتی حقوق کے 270 دعوے منظور

جنگ نیوز کنگن/ وانی یارَن-وانگتھ، کنگن میں گرام سبھا نے...