پلوامہ 19 اکتوبر:
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پریگام گاؤں میں ایک خاتون کی لاش اس کے کٹے ہوئے گلے کے ساتھ ملی ہے، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ چکا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ خاتون کی موت کے اسباب تحال نا معلوم ہیں۔ مرحومہ کی شناخت اور اس لرزہ خیز واقعے تک لے جانے والے حالات سمیت مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


