جنگ نیوز
نئی دہلی/ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے گزشتہ ماہ فلائی دبئی کی پرواز میں کپتان سمت مچھھر پر دوران پرواز کاک پٹ میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کے لئے مقدمہ درج کیا ہے۔
مقدمہ انسداد طیارہ اغوا قانون 2016 اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) قانون 1967 کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
گجرات سے تعلق رکھنے والے کپتان سمت مچھھر پر 30 ستمبر کو دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کے دوران ان کے معاون پائلٹ نے کاک پٹ میں چاقو سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ پرواز میں 27 بچوں سمیت 174 مسافر سوار تھے۔
زخمی ہونے کے باوجود مسافروں کی جان بچانے پر کپتان سمت مچھھر کی بہادری کو دنیا بھر کے متعدد رہنماؤں نے سراہا۔


