ڈاکٹر احسان تابش
دل کی بات
بد دل سے نہیں
دل والوں سے کہتا ہوں
ہاں میں
لاگ لپیٹ کا
ہنر نہیں جانتا
میں بس اتنا جانتا ہوں
دوسروں کو نکھارنے والے
اپنی ذات سے بیزار ہوتے ہیں
سڑے گلے ہوئے
اخبار ہوتے ہیں
وہ احساس کمتری کے
شکار ہوتے ہیں
خود ساختہ لوگ
شہرت کے لیے
اپنی کمائی اڑاتے ہیں
آگ لگاتے ہیں
دوسروں کو
نیچا دکھاتے ہیں
اور ایک دن
ایسے لوگ
ہوا ہوائ ہوجاتے ہیں
سو باتوں کی ایک بات
اپنے فائدے کے لیے
کبھی کسی کی برائی
پیٹھ پیچھے مت کرنا یارو
کیونکہ
کردار سے گرا ہوا شخص
کبھی کسی کی
نظر میں نہیں اٹھتا
اور جو دوسروں کی
جڑ کاٹتا ہے
وہ خود کبھی
پھلتا پھولتا نہیں
وہ اندر سے
زندہ لاش بن جاتا ہے


