جنگ نیوز
جموں/ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ جموں-سرینگر ریلوے رابطے کے 111 کلومیٹر طویل شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ-بانہال سیکشن پر ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 75 سے بڑھا کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے۔
وندے بھارت ایکسپریس نے چناب اور انجِی ریلوے پلوں کو 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے عبور کرکے نیا آپریشنل ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اس پیش رفت سے جموں اور کشمیر کے درمیان سفر کا وقت کم ہونے اور ریلوے خدمات میں بہتری کی توقع ہے۔


