سری نگر، 02 اکتوبر:
محکمہ موسمیات (MeT) مرکز سری نگر نے 2 سے 5 اکتوبر تک جموں و کشمیر بھر میں عموماً خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔
پیش گوئی کے مطابق، 6 سے 8 اکتوبر کے دوران چند مقامات پر جزوی سے عموماً بادل چھائے رہنے، ہلکی بارش، اونچے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری، گرجمکد اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔
9 سے 10 اکتوبر تک متفرق اور متعدد مقامات پر عموماً بادل چھائے رہنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش، اونچے پہاڑوں پر ہلکی برف باری، گرجمکد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
بعد ازاں، 11 سے 14 اکتوبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیب اور دھان کی فصلوں کی کٹائی اور دیگر زرعی سرگرمیاں جاری رکھیں۔


