اسرائیلی مسافروں کو لے جانے والی دبئی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

پائلٹ نے طیارہ تباہ کرنے کی کوشش کی

جدہ/دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کو دورانِ سفر پیش آنے والے ایک سنگین واقعے کے بعد سعودی عرب کے تبوک ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، واقعے میں ایک پائلٹ کو چاقو مار کر زخمی کیا گیا۔

پرواز FZ1073 میں تقریباً ۱۸۰ مسافر سوار تھے، جن میں متعدد اسرائیلی شہری بھی شامل تھے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق، مسافروں نے عملے کی مدد کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو میں کیا۔

طیارے نے ابتدا میں ہنگامی حالت کا اشارہ دینے والا کوڈ 7700 اور بعد ازاں مختصر وقت کے لئے اغوا یا غیر قانونی مداخلت کی نشاندہی کرنے والا کوڈ 7500 ارسال کیا۔ اطلاعات کے مطابق، بوئنگ 737 میکس نے تقریباً ۳۴ ہزار فٹ کی بلندی سے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ۱۷ ہزار فٹ تک اچانک غوطہ لگایا۔

بعض ذرائع ابلاغ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایک پائلٹ نے طیارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ اسرائیلی حکام سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی پرواز کی جانب روانہ کیے گئے، تاہم بعد میں رابطہ بحال ہوگیا اور طیارہ تبوک میں بحفاظت اتر گیا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق، واقعے کے بعد صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لئے مشاورت کی گئی۔ دفتر نے کہا کہ معاملہ قابو میں ہے اور اسرائیلی مسافروں کی بحفاظت واپسی کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

فلائی دبئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ بحفاظت تبوک میں اترا اور تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔ فضائی کمپنی متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور پھنسے ہوئے مسافروں کو تل ابیب پہنچانے کے لئے ایک متبادل طیارہ بھی روانہ کیا جا رہا ہے۔

واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ طیارے میں پیش آنے والے واقعے کی مکمل تفصیلات کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

جب بھارتی پائلٹ نے معاون پائلٹ کو طیارہ گرانے سے روکا

نئی دہلی/ دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کو تباہی سے بچانے والے بھارتی کپتان سمت مچھّر کی شناخت ہوگئی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق، انہوں نے اپنے عمانی معاون پائلٹ کی جانب سے طیارے کا کنٹرول سنبھالنے اور اسے گرانے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق، اس دوران کپتان مچھّر پر متعدد بار چاقو سے حملہ کیا گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

بوئنگ 737 طیارے اڑانے کا 13 سال سے زائد تجربہ رکھنے والے مچھّر جون 2022 سے فلائی دبئی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ 11 سال تک اسپائس جیٹ میں سینئر کمانڈر اور تربیتی کپتان رہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا بیان 

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے پائلٹ نے طیارے کو تباہ کرکے مسافروں کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک اسرائیلی مسافر سے بات کی،

جو طیارے کے اچانک نیچے کی جانب غوطہ لگانے کے دوران کاک پٹ میں داخل ہوا اور طیارے کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے پائلٹ سے مقابلہ کیا۔نیتن یاہو نے کہا، ’’میں ان بہادر افراد کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے غیر معمولی حاضر دماغی اور جرأت کا مظاہرہ کیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

گاندربل میں پولیس نےCAP کے تحت گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/کھیلوں کے فروغ، نظم و ضبط، خود...

7 اکتوبر: غزہ سے ایران تک!

7 اکتوبر 2023 کو حماس کا اسرائیل پر حملہ...

وادیٔ کشمیر میں سردیوں کا سفر: ضروری رہنمائی اور حفاظتی تدابیر

  فیضان پنجابی جیسے ہی کشمیر کی وادی پر سردیاں سایہ...

150 بنگلہ دیشی شہری جموں کشمیر سے ملک بدر

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/ حکام نے آدھار کارڈ کی...