اسرائیلی وزیر اعظم کے دورۂ ابوظہبی کی تصدیق

جنگ نیوز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حالیہ خفیہ دورۂ ابوظہبی اور صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ دورہ اسرائیل میں آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل اور ان رپورٹس کے درمیان سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شیخ محمد بن زاید نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے قبل نیتن یاہو کو حماس کی ممکنہ بڑی کارروائی سے خبردار کیا تھا۔
اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ حملے سے تقریباً 10 روز قبل شیخ محمد بن زاید نے نیتن یاہو کو فون پر حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی جانب سے ایک بڑے حملے کی تیاری سے آگاہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی شن بیت کو بھی خبردار کیا تھا۔
تاہم نیتن یاہو کے دفتر نے پیشگی اطلاع ملنے کی تردید کی، جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اخبار کی رپورٹ کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ 2020 میں امریکی ثالثی میں طے پانے والے ابراہیمی معاہدوں کے بعد متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات میں قربت آئی ہے۔ مئی میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے بھی کہا تھا کہ ایران کے ممکنہ حملوں سے دفاع کے لئے اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں آئرن ڈوم نظام اور اہلکار تعینات کیے تھے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

گاندربل میں پولیس نےCAP کے تحت گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/کھیلوں کے فروغ، نظم و ضبط، خود...

7 اکتوبر: غزہ سے ایران تک!

7 اکتوبر 2023 کو حماس کا اسرائیل پر حملہ...

وادیٔ کشمیر میں سردیوں کا سفر: ضروری رہنمائی اور حفاظتی تدابیر

  فیضان پنجابی جیسے ہی کشمیر کی وادی پر سردیاں سایہ...

150 بنگلہ دیشی شہری جموں کشمیر سے ملک بدر

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/ حکام نے آدھار کارڈ کی...