سرینگر ایئرپورٹ پر پارکنگ کے دوران انڈی گو کا طیارہ وی ڈی جی ایس پول سے ٹکرا گیا

سرینگر

تمام مسافر اور عملہ محفوظ؛ کوئی زخمی نہیں ہوا، ایئرپورٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں: سری نگر ایئرپورٹ اتھارٹی

سری نگر، 4 ستمبر: جمعہ کی صبح سری نگر ایئرپورٹ پر پارکنگ کے دوران نوی ممبئی سے سری نگر آنے والی انڈی گو (IndiGo) کی ایک پرواز کا طیارہ ویژول ڈاکنگ گائیڈنس سسٹم (VDGS) کے پول سے ٹکرا گیا۔ حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس (JKNS) کو جاری کردہ ایک بیان میں سری نگر ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ انڈی گو کی پرواز 6E 225 (VT-NOG) صبح تقریباً 09:02 بجے بے نمبر 06 پر پارک کی جا رہی تھی، اسی دوران طیارہ وی ڈی جی ایس پول سے جا ٹکرایا۔

ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا، "تمام مسافر اور عملے کے ارکان بالکل محفوظ ہیں، اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ مسافروں اور عملے کو دستی سیڑھیوں کے ذریعے محفوظ طریقے سے نیچے اتارا گیا۔ ایتھارٹی کا کہنا ہے کہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق متعلقہ حکام حادثے کی تفصیلات اور حالات کا جائزہ لیں گے۔ بیان میں کہا گیا، "تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جا سکے گا، اور اس مرحلے پر حادثے کی وجہ کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، ایئرپورٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت اپنے مقررہ وقت کے مطابق جاری ہے اور آپریشنز بالکل معمول پر ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسکمز میڈیکل کالج بمنہ میں ہفتۂ بیداریٔ نگرانی کا اہتمام

اقبال بیگ سری نگر/ جنگ نیوز/شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف...

صوفی بزرگ حضرت احمد صاحب بٹواریؒ کا عرس احمد نگر سرینگر میں منایا گیا

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر /صوفی میڈیا سروسز/وادیِ کشمیر کے معروف...

امیت شاہ کیNCDC کو آئندہ 25 برس کا منصوبۂ عمل تیار کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز نئی دہلی/مرکزی وزیر داخلہ و وزیرِ تعاون امیت...

’ ہنسی کے رنگ، سنگیت کے سنگ‘ :DIPRکے کلچرل یونٹ نے سری نگر میں پروگرام کا انعقادکیا

جنگ  نیوز  سری نگر/محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی...

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے لئے 9 وکلا کی سفارش

جنگ نیوز نئی دہلی// سپریم کورٹ کالجیم نے 29 اکتوبر...