آزاد فلم سازوں کی حمایت اور نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے پر زور

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/جموں و کشمیر انڈیپنڈنٹ فلم میکرز گلڈ (JKIFMG) نے کشمیری سنیما کی ترقی اور مقامی کہانیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح تک پہنچانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
گلڈ کے ایک اجلاس میں کشمیری سنیما کو درپیش چیلنجز، آزاد فلم سازی کے فروغ، نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور مقامی فلموں کو معروف فلم فیسٹیولز تک پہنچانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گلڈ کے صدر گل ریاض نے نوجوان فلم سازوں کو تنظیم کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کہانی سنانے کی مضبوط روایت اور بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
گلڈ نے واضح کیا کہ رکنیت صرف آزاد فلم سازوں کے لئے ہوگی اور امیدوار کے لئے کم از کم ایک آزاد فلم بنانا ضروری ہے، جس کا ثبوت سینسر سرٹیفکیٹ یا کسی تسلیم شدہ فلم فیسٹیول میں آفیشل سلیکشن کی صورت میں پیش کرنا ہوگا۔
اجلاس میں صدر گل ریاض، جنرل سیکریٹری بلال اے جان اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔ گلڈ نے نوجوان اور ابھرتے ہوئے آزاد فلم سازوں سے اس اجتماعی کوشش کا حصہ بننے کی اپیل کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

مصنوعی ذہانت کے دور میں کتب خانوں کے مستقبل پرIUSTمیں ورکشاپ

جنگ نیوز ڈیسک اونتی پورہ، یکم ستمبر: اسلامک یونیورسٹی آف...

امریکہ کے ایران پر دو روز میں دوسری بار فضائی حملے

جنگ نیوز امریکی فوج نے منگل کو آبنائے ہرمز کے...

15 ہزار روپے رشوت معاملے میں دو پولیس افسر گرفتار

  جنگ نیوز انسداد بدعنوانی بیورو (ACB) نے سرینگر میں مبینہ...

انتظامیہ میں ردوبدل: 136 کے قریب JKASافسران کے تبادلے

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک...