NIT سرینگر میں ’’کھیلو انڈیا سمواد

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر، 27اگست 2026/ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومتِ ہند کے تحت مائی بھارت سرینگر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سرینگر میں ’’کھیلو انڈیا سمواد — وزیراعظم کی نوجوانوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ورچوئل گفتگو‘‘ کا انعقاد کیا۔

اس پروگرام میں 200 سے زائد نوجوانوں نے پْرجوش شرکت کی، جن میں مائی بھارت رضاکار (این وائی وئیز)، طلبہ، کھلاڑی، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندے شامل تھے۔ ملک گیر کھیلو انڈیا سمواد اقدام کے تحت منعقد ہونے والے اس پروگرام کے ذریعے ملک بھر کے نوجوانوں کو ورچوئل گفتگو کے ذریعے عزت مآب وزیراعظم سے جوڑا گیا۔

شرکاء نے وزیراعظم کا خطاب سنا، جس میں کھیلوں، جسمانی تندرستی، نوجوانوں کی قیادت اور قوم کی تعمیر میں فعال شرکت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس ورچوئل گفتگو میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ نوجوان ملک کے مستقبل کی تشکیل اور ’’وکست بھارت‘‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پروگرام میں این آئی ٹی سرینگر کے حکام، ضلع یوتھ آفیسر (ڈی وائی او) سرینگر، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مقررین نے نوجوانوں کے ساتھ بامعنی رابطے، حوصلہ افزائی اور مکالمے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے پر اس اقدام کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسکمز میڈیکل کالج بمنہ میں ہفتۂ بیداریٔ نگرانی کا اہتمام

اقبال بیگ سری نگر/ جنگ نیوز/شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف...

صوفی بزرگ حضرت احمد صاحب بٹواریؒ کا عرس احمد نگر سرینگر میں منایا گیا

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر /صوفی میڈیا سروسز/وادیِ کشمیر کے معروف...

امیت شاہ کیNCDC کو آئندہ 25 برس کا منصوبۂ عمل تیار کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز نئی دہلی/مرکزی وزیر داخلہ و وزیرِ تعاون امیت...

’ ہنسی کے رنگ، سنگیت کے سنگ‘ :DIPRکے کلچرل یونٹ نے سری نگر میں پروگرام کا انعقادکیا

جنگ  نیوز  سری نگر/محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی...

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے لئے 9 وکلا کی سفارش

جنگ نیوز نئی دہلی// سپریم کورٹ کالجیم نے 29 اکتوبر...