تباہ کن سیلاب میں کم از کم 8 افراد ہلاک، سڑکوں اور توانائی کے منصوبوں کو شدید نقصان

​حکام کے مطابق، نیپال نے تبت سے متصل علاقوں میں تبا ہ کن سیلاب کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کر دیے ہیں۔ اس سیلاب نے کئی دیہاتوں کو بہا دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سڑکوں، پلوں اور بجلی کے منصوبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

​حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ تقریباً 50 ہزار کی آبادی والے پہاڑی ضلع راسووا کے متاثرہ علاقوں، سیاپرو بیسی اور تیمورے میں پانی کی سطح اتنی بلند تھی کہ ہیلی کاپٹر لینڈ نہیں کر سکے۔

​ضلعی منتظم نریندر پریار نے رائٹرز کو بتایا، "بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے، لیکن فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔”

​پریار نے بھوٹے کوشی ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو اونچی جگہوں پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے، اور نشاندہی کی کہ قریب واقع دیہات اور انفراسٹرکچر پروجیکٹس کے سائٹس سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

​چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق، سرحد کے دوسری جانب تبت کے پڑوسی کاؤنٹی گیرونگ میں چین اور نیپال کے درمیان لینڈ کراسنگ پر مٹی کا تودہ گرنے سے "بڑے پیمانے پر جانی نقصان” ہوا ہے اور کئی افراد لاپتہ ہیں۔

​شنہوا نے مزید بتایا کہ مٹی کے تودے نے چین کی گیرونگ بندرگاہ کو متاثر کیا جس سے شیگاتسے علاقے میں سڑکیں، مواصلاتی نظام اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

​صدر شی جن پنگ نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے "تمام تر” کوششیں کرنے کی ہدایت دی ہے اور ثانوی آفتوں سے بچنے کے لیے نگرانی اور ابتدائی خبردار کرنے والے نظام کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ہے۔

​نیپال میں ماحولیاتی انصاف کے کارکن پریاش ادھیکاری نے کہا کہ اس "تباہ کن” سیلاب نے "پورے دیہات” کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے۔

​ادھیکاری نے کٹھمنڈو سے الجزیرہ کو بتایا، "سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں،” اور مزید کہا کہ اس سیلاب نے عمارتوں، اسکولوں، پلوں اور شاہراہوں کو تباہ کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسکمز میڈیکل کالج بمنہ میں ہفتۂ بیداریٔ نگرانی کا اہتمام

اقبال بیگ سری نگر/ جنگ نیوز/شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف...

صوفی بزرگ حضرت احمد صاحب بٹواریؒ کا عرس احمد نگر سرینگر میں منایا گیا

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر /صوفی میڈیا سروسز/وادیِ کشمیر کے معروف...

امیت شاہ کیNCDC کو آئندہ 25 برس کا منصوبۂ عمل تیار کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز نئی دہلی/مرکزی وزیر داخلہ و وزیرِ تعاون امیت...

’ ہنسی کے رنگ، سنگیت کے سنگ‘ :DIPRکے کلچرل یونٹ نے سری نگر میں پروگرام کا انعقادکیا

جنگ  نیوز  سری نگر/محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی...

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے لئے 9 وکلا کی سفارش

جنگ نیوز نئی دہلی// سپریم کورٹ کالجیم نے 29 اکتوبر...