جنگ نیوز
نئی دہلی/بھارتیہ جنتا پارٹی بھاجپا کے قومی صدر نتن نابین نے پارٹی کی مرکزی تنظیم میں نئی تقرریوں کا اعلان کرتے ہوئے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے دو مسلم رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں۔
پارٹی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو بھاجپا کا قومی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اتر پردیش سے قومی نائب صدور کی فہرست میں شامل ہیں۔
اسی طرح اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے کنور باسط علی کو بھاجپاقلیتی مورچہ کا قومی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری پارٹی کی مرکزی سطح پر اقلیتی امور سے متعلق اہم ذمہ داری کے طور پر سامنے آئی ہے۔
بھاجپاکی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام نئی تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ان دونوں مسلم رہنماؤں کو مرکزی تنظیم میں اہم عہدے ملنے کو پارٹی کی قومی سطح پر تنظیمی تشکیل میں نمایاں پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


