امتحانی پرچہ لیک روکنے کا ترمیمی بل لوک سبھا سے منظور

جنگ نیوز

نئی دہلی/لوک سبھا نے بدھ کے روز شدید ہنگامہ آرائی اور اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان عوامی امتحانات (غیر منصفانہ ذرائع کی روک تھام) ترمیمی بل، 2026 منظور کر لیا۔ بل میں پرچہ لیک اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف سخت سزاؤں اور تیز رفتار تحقیقات کا انتظام کیا گیا ہے۔
بل کے مطابق پرچہ لیک یا امتحانی دھاندلی میں ملوث افراد کے لئے زیادہ سے زیادہ سزا تین سال سے بڑھا کر دس سال قید کر دی گئی ہے، جبکہ جرمانے کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ترمیم کا مقصد نیٹ۔یو جی (NEET-UG) پرچہ لیک تنازع جیسے واقعات کی روک تھام اور عوامی امتحانی نظام پر اعتماد بحال کرنا ہے۔ یہ بل پہلے راجیہ سبھا سے منظور ہو چکا ہے اور اب صدرِ جمہوریہ کی منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔
ایوان میں بل پر بحث کے دوران اپوزیشن نے حکومت کو امتحانی نظام کی ناکامی پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس کے رکن راہل گاندھی کے بیانات پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، جس سے ایوان میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کبھی بھی امتحانی عمل میں بے ضابطگیوں کو نظر انداز نہیں کیا اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امتحانی نظام کو شفاف اور قابلِ اعتماد بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

موسمیاتی تبدیلی :کشمیر میں قبل از وقت بادام کی فصل تیار

جنگ نیوز پلولامہ/ کشمیر میں اس سال بادام کی فصل...

مجوزعہ IFFJK کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل

  نیوز ڈیسک سری نگر/ جموں و کشمیر کے پہلے...

مرکز PoJK کے حالات پر آواز اٹھائے/ فاروق عبداللہ

جنگ نیوز سری نگر/نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ...

وندے ماترم کی توہین اب قابل سزا جرم، پارلیمنٹ میں بل منظور

جنگ نیوز نئی دہلی/ راجیہ سبھا نے بدھ کے روز...