جنگ نیوز ڈیسک
پلوامہ، تنہا ایاز: یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرینگر نے سول ڈیفنس کے اشتراک سے ڈیزاسٹر رسپانس تربیتی پروگرام منعقد کیا، جس میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز، سول ڈیفنس رضاکاروں اور دیگر فیلڈ اہلکاروں نے شرکت کی۔
پروگرام کا افتتاح ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر غلام حسن نے ڈویژنل وارڈن سول ڈیفنس راہی ریاض کی موجودگی میں کیا۔ تربیت کے دوران شرکاء کو ریسکیو آپریشن، ابتدائی طبی امداد، ہنگامی حالات میں فوری ردعمل اور حفاظتی اقدامات سے متعلق عملی تربیت دی گئی۔
راہی ریاض نے قدرتی آفات سے نمٹنے میں سول ڈیفنس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ حاصل شدہ مہارتوں کو عوامی بیداری اور کمیونٹی کی تیاری کے لیے بروئے کار لائیں۔ غلام حسن نے کہا کہ ایسے پروگرام فرنٹ لائن اہلکاروں کو ہنگامی حالات میں مؤثر فرسٹ ریسپانڈر کا کردار ادا کرنے کے قابل بناتے ہ یں۔


