سرینگر، 23 جولائی
حکام کے مطابق جمعرات کو سرینگر کے علاقے پانتھ چوک کے مقام سمپورہ میں ایک شخص نے دریاۓ جہلم میں چھلانگ لگا دی، جس کے بعد اسٹیٹ ڈزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) نے بچاؤ کارروائی شروع کر دی ہے۔
حکام نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ واقعہ سمپورہ میں پیش آیا، جس کے فوراً بعد ایس ڈی آر ایف کو اطلاع دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بچاؤ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
مذکورہ شخص کی شناخت مقصود احمد میر ولد گلزار احمد میر، ساکن بلہامہ، پانتھ چوک کے طور پر ہوئی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک بچاؤ کی کارروائی جاری تھی۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


