جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/مرکزی حکومت نے لوک سبھا کو بتایا ہے کہ جموں و کشمیر میں سیاحت سے وابستہ روزگار 22-2021ک ے42.10 لاکھ سے بڑھ کر 2025 میں78.10 لاکھ ہو گیا ہے، تاہم 2025 کے دوران سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی وزیر سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت نے تحریری جواب میں بتایا کہ 2025 میں جموں و کشمیر میں29.177لاکھ ملکی اور36.0 لاکھ غیر ملکی سیاح آئے، جو 2024 کے مقابلے میں بالترتیب 96.22فیصد اور 62.44فیصد کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی سیاحتی منزلوں کی ترقی بنیادی طور پر جموں و کشمیر انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، جبکہ مرکز Swadesh Darshan 2.0 اور PRASHAD جیسی اسکیموں کے ذریعے تعاون فراہم کر رہا ہے۔ حکومت نے یہ بھی بتایا کہ سیاحوں کی سہولت اور سلامتی کے لئے ٹورازم پولیس، ڈیجیٹل خدمات اور e-Visa نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔


