جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/بڈگام: BJP مہیلا مورچہ جموں و کشمیر کی صدر ایڈوکیٹ نیہا مہاجن کی قیادت میں سرینگر اور بڈگام میں دو روزہ تنظیمی دورہ کیا گیا۔ اجلاسوں میں تنظیم کو بوتھ سطح تک مضبوط بنانے اور عوامی رابطہ بڑھانے پر زور دیا گیا۔
نیہا مہاجن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 12 برسوں کے دوران خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی بہبود، بنیادی ڈھانچے، صحت اور شفاف حکمرانی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے کارکنان سے کہا کہ حکومتی فلاحی اسکیموں کے فوائد ہر مستحق فرد تک پہنچانے کے لیے سرگرم کردار ادا کریں۔


