آوارہ کتوں کا خوفناک حملہ، 18 ماہ کی معصوم بچی ہلاک

کرناٹک کے ضلع رائے چور میں آوارہ کتوں کے حملے میں ڈیڑھ سالہ معصوم بچی کی ہلاکت نے پورے علاقے کو غم اور خوف میں مبتلا کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی صبح سندھنور تعلقہ کے کے ہنچینالا کیمپ میں پیش آیا، جہاں چھ سے سات آوارہ کتوں نے گھر کے باہر کھیلنے والی بچی پر اچانک حملہ کر دیا۔ متوفیہ کی شناخت انم کے نام سے ہوئی ہے، جو رزاق نامی شخص کی بیٹی تھی۔

خاندان کا تعلق وجئے نگر ضلع کے ہوسپیٹ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی صبح نیند سے بیدار ہونے کے بعد گھر سے باہر نکلی ہی تھی کہ قریب موجود آوارہ کتوں کے غول نے اس پر حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کتوں نے بچی کو گھسیٹ لیا اور اس پر مسلسل حملہ کرتے ہوئے جسم کے مختلف حصوں کو بری طرح نوچ ڈالا۔

اہل خانہ کے شور مچانے اور لوگوں کے جمع ہونے تک بچی شدید زخمی ہو چکی تھی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ والدین نے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں بتایا کہ بچی کے چہرے، ہاتھوں، ٹانگوں اور پیٹ پر گہرے زخم آئے تھے، جس سے حملے کی ہولناکی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اس المناک واقعہ کے بعد پورے گاؤں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس سے قبل بھی کئی افراد، خصوصاً بچوں، پر حملوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں، لیکن متعلقہ حکام نے مؤثر اقدامات نہیں کیے۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائے، تاکہ مستقبل میں کسی اور خاندان کو ایسی ناقابلِ تلافی اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ نے بھی معاملے کی جانچ اور ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...