نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال رحمت حق

جنگ نیوز

نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور پارٹی صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال پیر کی شام سرینگر کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ 87 برس کے تھے اور گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے بیماری کا بہادری سے مقابلہ کیا، تاہم اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دی۔
ڈاکٹر مصطفیٰ کمال کی نمازِ جنازہ میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، وزراء، ارکانِ اسمبلی، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں سونہ وار کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
مرحوم،نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے فرزند تھے۔ وہ قانون ساز کونسل کے رکن، وزیر اورتین مرتبہ رکن اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ممتاز سیاسی رہنما ڈاکٹر مصطفی کمال کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہارکیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’مجھے بزرگ رہنما ڈاکٹر مصطفی کمال کے اِنتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہواہے۔ میں ان کے اہلِ خانہ، خیر خواہوں اور مداحوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی!‘‘
دھر میرواعظ عمر فاروق نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے لئے جنت الفردوس اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان

سرینگر: جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران...

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...